نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہندکی نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے قومی کھیل ایوارڈز 2023 کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں

Posted On: 04 OCT 2023 8:46PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے قومی کھیل ایوارڈز 2023 کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ قومی کھیل ایوارڈز 2023 کے لیے اہل کھلاڑیوں/ کوچز/ اداروں/ یونیورسٹیوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ درخواستیں صرف آن لائن موڈ میں مدعو کی جا رہی ہیں۔ وقف پورٹل، ایوارڈ کے رہنما خطوط کے مطابق اہل درخواست دہندگان کو حکام/افراد کی سفارش کے بغیر، صرف  ذاتی طور پر ہی پورٹل dbtyas-sports.gov.inپر آن لائن خود درخواست دینے کی اجازت ہے۔ آن لائن درخواست میں درپیش کسی بھی دقّت  کی صورت میں، درخواست گزار ای میل آئی ڈی sportsawards-moyas[at]gov[dot]inیا ٹیلی فون نمبر 011-23387432پر کسی بھی کام کے دن صبح  نو بجےسے شام ساڑھے پانچ  بجے تک یا ٹول فری نمبر1800-202-5155, 1800258-5155 (کسی بھی کام کےدن صبح آٹھ  بجے سے شام آٹھ  بجے کے درمیان)  کھیل  کے محکمے سے رابطہ کر سکتا ہے۔ ایوارڈ کے لیے اہل کھلاڑیوں کی درخواست 2 نومبر 2023 کو رات 11 بجکر 59 منٹ پر  پورٹل dbtyas-sports.gov.inپر جمع کرانی ہوگی۔ آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

کھیلوں میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنے اور انعام دینے کے لیے ،ہر سال اسپورٹس ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔ میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ، کھیلوں کے میدان میں چار سال کی مدت میں ایک کھلاڑی کی طرف سے نمایاں اور شاندار کارکردگی کے لیے دیا جاتا ہے۔ ارجن ایوارڈ چار سال تک مسلسل شاندار کارکردگی کے لیے دیا جاتا ہے۔ دروناچاریہ ایوارڈ ،کوچز کو باوقار بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں تمغہ جیتنے والوں کو تیار کرنے کے لیے دیا جاتا ہے جبکہ دھیان چند ایوارڈ، کھیلوں کی ترقی میں تاحیات شراکت کے لیے دیا جاتا ہے۔ راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار ،کارپوریٹ اداروں اور افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا ہو۔ مولانا ابوالکلام آزاد (ایم اے کے اے) ٹرافی، یونیورسٹی کو انٹر یونیورسٹی ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر اعلیٰ کارکردگی کے لیے دی جاتی ہے۔

حکومت ہند کی نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، ہر سال اسپورٹس ایوارڈز کے لیے درخواستیں طلب کرتی ہے۔ سال 2023 کے ان اسپورٹس ایوارڈز کے لیے درخواستیں طلب کرنے والے نوٹیفکیشن ، www.yas.nic.in ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن/ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا/ تسلیم شدہ نیشنل اسپورٹس فیڈریشنوں/ اسپورٹس پروموشن بورڈوں / ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی حکومتوں وغیرہ کو بھی اسی کے مطابق نوٹیفائی کیا جاتا ہے۔

************

ش ح۔  ا  ع ۔ م  ص

 (U: 10391 )


(Release ID: 1964520) Visitor Counter : 130