وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ایشیائی کھیل 2022 کے دوران مردوں کے نیزہ بازی مقابلے میں کشور جینا کے ذریعہ نقرئی تمغہ جیتے جانے پر مسرت کا اظہار کیا

Posted On: 04 OCT 2023 7:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہونگ زو میں ایشیائی کھیل 2022 کے دوران مردوں کے نیزہ بازی مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر کشور جینا کو مبارکباد دی ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ایشیائی کھیلوں کے دوران مردوں کے نیزہ بازی مقابلے میں ہماری حصولیابیاں غیر معمولی ہیں۔ بھارت نے نقرئی تمغہ بھی جیتا۔ مقابلے میں شاندار نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے کشور جینا کو مبارکباد۔ ملک اس کامیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔‘‘

 

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10374



(Release ID: 1964367) Visitor Counter : 78