کامرس اور صنعت کی وزارتہ

حکومت ہند نے نیشنل ٹرمیرک بورڈ کے قیام کو نوٹیفائی کیاہے


نیشنل ٹرمیرک بورڈ ہلدی کے بارے میں بیداری اور کھپت میں اضافہ کرے گا اور برآمدات میں اضافے کی خاطر بین الاقوامی سطح پر نئی منڈیوں کو فروغ دے گا

بورڈ نئی مصنوعات میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے اور ویلیو ایڈڈ ہلدی مصنوعات کے لیے ہمارے روایتی معلومات کو فروغ دے گا

ہندوستان سے ہلدی کی برآمدات 2030 تک بڑھ کر ایک ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے

Posted On: 04 OCT 2023 3:30PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے آج نیشنل ٹرمیرک بورڈ کے قیام کو نوٹیفائی کیاہے۔ نیشنل ٹرمیرک بورڈ ملک میں ہلدی کی مصنوعات اور ہلدی کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گا۔

نیشنل ٹرمیرک بورڈہلدی بورڈ سے متعلق معاملات پر قیادت فراہم کرے گا، کوششوں کو فروغ دے گا اورہلدی کے شعبے کے فروغ اور ترقی میں مصالحہ جات سے متعلق بورڈ اورحکومت کی دیگر ایجنسیوں کے ساتھ زیادہ تال میل کی سہولت کاری کرے گا۔

ہلدی سے حاصل ہونے والی صحت اور تندرستی کے فوائد پر پوری دنیا میں کافی دلچسپی لی جارہی ہے اور اس کی اہم گنجائش موجود ہے، جس سے بورڈ بیداری اور کھپت میں مزید اضافہ کرے گا،برآمدات کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئی منڈیوں کو تیار کرے گا، نئی مصنوعات میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دے گا اور ویلیوایڈیڈ ہلدی کی مصنوعات کے لئے ہماری روایتی طرز پر ترقی کرے گا۔ یہ ویلیو ایڈیشن سے ہونے والے زیادہ فائدے کو بڑھانے کے لئے ہلدی کے کاشتکاروں کی صلاحیت کو فروغ دینے اور صلاحیت سازی پر خاص طورپر توج دے گا۔ بورڈ کوالٹی اور فوڈ سیفٹی کے معیارات اور اس طرح کے معیارات کی پابندی کو بھی فروغ دے گا۔ بورڈ انسانیت کے لیے ہلدی کی مکمل صلاحیت کو مزید محفوظ بنانے اور مفید طریقے سے فائدہ اٹھانے کے لیے بھی اقدامات کرے گا۔

بورڈ کی سرگرمیاں ہلدی کے کاشتکاروں کی زیادہ سے زیادہ خوشحالی اور فلاح و بہبود میں اپنا  تعاون دیں گی۔ اس کے لئے ہلدی کے کاشتکاروں کو اس سیکٹر میں اپنی توجہ اور لگن پر نظر رکھنی ہوگی اور  کھیتوں پر زیادہ دھیان دینا ہوگا، جس سے کاشتکاروں میں اپنی پیداوار کے تئیں بہتر احساس پیدا ہوگا۔ تحقیق مارکیٹ کی ترقی، بڑھتی ہوئی کھپت اور قدر میں اضافے کے لیے بورڈ کی سرگرمیاں اس بات کو بھی یقینی بنائیں گی کہ ہمارے کاشتکار اور پروسیسرز اعلیٰ معیار کی ہلدی اور ہلدی کی مصنوعات کے برآمد کنندگان کے طور پر عالمی منڈیوں میں اپنی نمایاں پوزیشن کو برقرار رکھیں۔

بورڈ میں مرکزی حکومت کے ذریعہ مقرر کیا جانے والا ایک چیئرپرسن ہوگا، اس میں آیوش کی وزارت کے ارکان، دواسازی کے محکموں، زراعت اور کسانوں کی بہبود، مرکزی حکومت کے کامرس اور صنعت، تین ریاستوں کے سینئر ریاستی حکومت کے نمائندے بھی  شامل ہوں گے ۔ یہ سبھی نمائندے(روٹیشن کی بنیاد پر) مقرر کئے جائیں گے۔اس میں تحقیق میں شامل منتخب قومی/ریاستی ادارے، ہلدی  پیدا کرنے والے کسانوں اور برآمدکاروں کے نمائندوں کے علاوہ محکمہ تجارت کی جانب سے مقرر کیا جانے والا سیکرٹری بھی شامل ہوگا۔

ہندوستان دنیا میں ہلدی پیداکرنے والا سب سے بڑا  ملک ہے، وہ  دنیا میں ہلدی کی برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک اور صارف بھی ہے۔ سال23-2022 میں ہندوستان میں ہلدی کی کاشت 3.24 لاکھ ہیکٹیئر اراضی میں کی گئی تھی۔ یہ پیداوار 11.61 لاکھ ٹن تھی، جو عالمی پیداوار کا 75فیصد سے زیادہ ہے۔ہلدی کی 30 سے زیادہ اقسام ہندوستان میں اُگائی جاتی ہیں اور یہ ملک کی20 سے زیادہ ریاستوں میں اگائی جاتی ہے۔ ہلدی کی سب سے بڑی پیداوار کرنے والی ریاستیں مہاراشٹرا، تلنگانہ، کرناٹک اور تمل ناڈو ہیں۔

ہلدی کی عالمی تجارت میں ہندوستان کا حصہ 62 فیصد سے زیادہ ہے۔ 2022-23 کے دوران، 207.45 ملین امریکی ڈالر کی 1.534 لاکھ ٹن ہلدی اور ہلدی کی مصنوعات 380 سے زیادہ برآمد کنندگان نے برآمد کیں، ہندوستانی ہلدی کے لیے سرکردہ برآمدی بازار بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور ملائیشیا ہیں۔ بورڈ کی خصوصی سرگرمیوں کے ساتھ اس بات کا امکان ہے کہ2030 تک  ہلدی کی برآمدات ایک ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

************

 

ش ح۔ح ا۔ن ع

(04.10.2023)

(U: 10349)

 



(Release ID: 1964115) Visitor Counter : 225