مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت 50لاکھ ریڑھی پٹری والوں کا احاطہ کیاگیا


پی ایم سواندھی اسکیم نے 50لاکھ ریڑھی پٹری والوں کا احاطہ کرنے کے نشانے کو حاصل کرلیاہے

Posted On: 03 OCT 2023 7:05PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم اوایچ یواے ) کے زیراہتمام ایک پہل، وزیراعظم کی ریڑھی پٹری والوں کو خود کفیل بنانے کی اسکیم (پی ایم سواندھی ) اسکیم نے ملک بھر میں 50 لاکھ سے زیادہ ریڑھی پٹری والوں  کو اپنا تعاون فراہم کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ ریڑھی پٹری والوں نے طویل عرصے سے شہرکی   رسمی   معیشت میں ایک لازمی کردار ادا کیا ہے۔یہ ریڑھی پٹری والے  شہرمیں  رہنے والے افراد  کو ضروری سامان اور خدمات فراہم کرتے ہیں۔ پی ایم سوندھی  اسکیم انہیں باضابطہ اقتصادی دائرے میں لانے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، جو اوپر کی طرف نقل و حرکت کے لیے نئی راہیں پیش کرتی ہے۔

اس اسکیم کی رسائی کو وسیع کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن نے اس کی توسیع کے لیے ٹھوس کوششوں کو فروغ دیا ہے۔ یکم جولائی 2023 سے، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم اوایچ یواے) کی طرف سے ایک مہم شروع کی گئی، جس میں اسکیم کے تحت حاصل کیے جانے والے اہداف پر نظر ثانی کی گئی۔ اس مدت کے دوران کئی اعلیٰ سطحی جائزے کا انعقاد کیاگیا اور نگرانی کی گئی ۔ان جائزہ میٹنگوں  میں دیگر امور کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ کے ذریعہ  سرکاری  سیکٹر کے بینکوں کا جائزہ، مختلف مقامات پر ملک بھر میں زونل سطح پرریاستی  جائزہ لیاگیا۔   خزانہ کے وزیرمملکت ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراد کے ساتھ ساتھ  ہاؤسنگ اموراورشہری وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی اورڈی ایف ایس کے سکریٹری جناب وویک جوشی کے ذریعہ ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں جائزہ میٹنگوں کاانعقاد کیاگیا۔

اس اجتماعی کوشش کے نتیجے میں قابل ذکر 65.75 لاکھ قرضوں کی تقسیم  عمل آئی، جس سے 50 لاکھ سے زیادہ ریڑھی پٹری والوں کو فائدہ پہنچا،ان قرضوں کی کل مالیت 8600 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ قابل ذکر ہے کہ سرکاری  سیکٹر کے بینکوں نے شہری غریب ، سماجی و اقتصادی طبقے کے لیے بنائی گئی پہلی  بہت چھوٹی قرض اسکیم کی حمایت کرکے  اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پی ایم سوندھی اسکیم حکومت ہند کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد  فٹ پاتھ پربیٹھے دکانداروں کو رسمی اقتصادی نظام میں ضم کرنا اور قرض کے  چینلز تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

ریاستوں نے پورے دل سے اس  اسکیم کو قبول کیا ہے اورحالیہ مہم کے متاثر کن نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ پچھلے تین مہینوں کے دوران، ریاستوں نے 12 لاکھ سے زیادہ نئے  ریڑھی پٹری والوں  کو کامیابی کے ساتھ اس اسکیم میں شامل کیا ہے، جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے ، جب کہ بہت سے لوگ ابھی  اندراج کے عمل میں ہیں۔  ہاؤسنگ اورشہری امورکی وزارت نے مستفدین کی  شناخت اور قرض کی تقسیم کے لیے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اہداف مختص کیے ہیں۔ ریاستوں نے اس کے عوض، اپنے اپنے شہروں کو اہداف تفویض کیے ہیں، جن کا مقصد 31 دسمبر 2023 تک انہیں بہرصورت  حاصل کرنا ہے۔ فی الحال، مدھیہ پردیش، آسام اور گجرات سب سے زیادہ کارکردگی  کامظاہرہ کرنے  والی ریاستوں میں شامل ہیں، جبکہ احمد آباد، لکھنؤ، کانپور، اندور  اور ممبئی پروگرام کے نفاذ کے لحاظ سے  سرفہرست شہر ہیں۔ تاہم، تمام ریاستیں ریڑھی پٹری والوں کو ٹھوس فوائد فراہم کرنے کے لیے اس اسکیم میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں۔

بہت چھوٹے قرض  کی فراہمی کی  سہولت کے علاوہ، پی ایم سوندھی اسکیم سڑک کے کنارے بیٹھے ریڑھی پٹری والوں  کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ذریعے بااختیار بناتی ہے۔ ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے، قرض دینے والے اداروں/بینکوں، اور ڈیجیٹل ادائیگی جمع کرنے والوں (ڈی پی ایز) نے ڈیجیٹل آن بورڈنگ اور تربیت کی پیشکش کی ہے۔ ان تعاون کے نتیجے میں 1,33,003 کروڑ روپے کے 113.2 کروڑ سے زیادہ ڈیجیٹل لین دین ہوئے ہیں، جس میں 58.2 کروڑ  روپے کی نقد رقم واپسی کے ساتھ مستفید ین  کو تقسیم کیے گئے ہیں۔

اسکیم کا اثر بہت چھوٹے قرض  فراہم کرنے سے  آگے بھی ہے۔ اس اسکیم  نے دکانداروں کے خاندان کے لیے فلاحی اسکیموں کا حفاظتی جال بنانے کی بنیاد بھی رکھی ہے۔ ’’سوندھی سے سمردھی‘‘ پہل، 4 جنوری 2021 کو شروع کی گئی تھی ، اس کا مقصد مستفید ہونے والے افراد  کے خاندان کو حکومت ہند کی آٹھ سماجی و اقتصادی فلاحی اسکیموں سے جوڑنا ہے، جس سے ہمہ گیر ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔ آج تک، ان اسکیموں کے تحت  فائدہ اٹھانے والے  ریڑھی پٹری والوں  کے کنبوں  کی بہتری کے لئے51     لاکھ سے زیادہ منظوریاں دی گئی ہیں ۔

50 لاکھ ریڑھی پٹری والوں  کو مالی طور پر بااختیار بنانے کی کامیابی ہندوستان کی غیر رسمی معیشت کے لیے ایک امید افزا مستقبل کی نشاندہی کرتی ہے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ہندوستانی معیشت کے اس اہم طبقے کو مالی استحکام، شناخت اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے۔

’’پی ایم سواندھی  اسکیم نے صرف تین سال  میں 50 لاکھ سے زیادہ مستفیدین تک پہنچ کر ہماری توقعات سے  آگے بڑھنے کاکام کیا ہے۔ یہ کامیابی ریڑھی پٹری والوں کو  بااختیار بنانے اور انہیں   مالیاتی نظام میں باضابطہ طورپر ضم کرنے کے ہمارے عزم کو واضح کرتی ہے۔‘‘

جناب ہردیپ سنگھ پوری  ،وزیر  برائے ہاؤسنگ اور شہری امور

پی ایم سوانیدھی اسکیم کے بارے میں:

وزیراعظم کی ریڑھی پٹری والوں کو خود کفیل بنانے کی  اسکیم،  پی ایم سوندھی اسکیم ،جو یکم  جون 2020 کو شروع کی گئی، شہروں میں  گلیوں کے دکانداروں کے لیے ایک بہت چھوٹے قرض کی  اسکیم ہے جس کا مقصد   50,000 روپے تک  بغیر ضمانت کے قرض فراہم کرنا ہے۔ اسکیم کے تحت باقاعدہ ادائیگیوں کو 7فیصد سود کی سبسڈی کے ساتھ ترغیب  فراہم کی جاتی ہے اور ڈیجیٹل لین دین پر   ,1200روپے  سالانہ تک نقد رقم کی واپسی  کے ساتھ انعام دیاجاتاہے ۔ اسکیم آدھار پر مبنی ای-کے وائی سی  پرمبنی ہے اوریہ شروع سے آخرتک   آئی ٹی پلیٹ فارم کا استعمال کرتی ہے،نیز درخواستوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تازہ ترین جانکاری کے لئے ایس ایم ایس پر مبنی اطلاعات کا استعمال کرتی ہے۔ این بی ایف سی /ایم ایف آئی اورڈی پی اے  سمیت تمام قرض دینے والے اداروں نے ہندوستان میں شہری غربت کو دور کرنے کے مقصد کے ساتھ شراکت کی ہے۔

**********

(ش ح۔   م ع۔ع آ)

U-10345



(Release ID: 1964086) Visitor Counter : 110