ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے اپنا نیا آل انڈیا ریلوے ٹائم ٹیبل ‘ٹرین ایٹ اے گلانس(ٹی اے جی)’ جاری کردیا ہے،جو یکم اکتوبر 2023 سے موثر ہوگا


یہ بھارتی ریلوے کی ویب سائٹ www.indianrailways.gov.in پر دستیاب ہے

اس سال ٹی اے جی نے وندے بھارت ٹرینوں کی 64 خدمات کے ساتھ ساتھ 70 دیگر ٹرینوں کی خدمات،دیگر مقامات کےلئے موجود ہ 90 خدمات کی توسیع  اور 12خدمات کی فریکونسی میں اضافے کو شامل کیا ہے

Posted On: 03 OCT 2023 3:37PM by PIB Delhi

ریلوے کی وزارت  نے اپنے نئے آل انڈیا ٹائم ٹیبل ‘ٹرینز ایٹ اے گلانس (ٹی اے جی)’ کو جاری کردیا ہے،جو یکم اکتوبر 2023 سے موثرہوگا۔یہ نظام الاوقات  ‘ٹرینز ایٹ اے گلانس ’ بھارتی ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ   https://indianrailways.gov.in/railwayboard/view_section.jsp?lang=0&id=0,1,304,366,537,2960پر بھی دستیاب ہے۔

 

Trains at a Glance October 2023 to June 2024

 

نئے نظام الاوقات   کی اہم خصوصیات:

  • وندے بھارت ٹرینوں کی 64 خدمات اور 70دیگر ٹرینوں کی خدمات شامل کرنا
  • دیگر مقامات کے لئے موجودہ 90 خدمات کی توسیع
  • 12خدمات کی فریکونسی میں اضافہ
  • ٹرینوں  کی 22 خدمات کو سپرفاسٹ  زمرے میں جلد بدلا جانا
  • 20501/02 اگرتلا –آنند وہار راجدھانی  کے راستے کو بدل کر مالدا ،بھاگل پور کے راستے کیا جانا
  • جنوب مشرقی ریلوے  میں کچھ خدمات کے نظام الاوقات  میں تبدیلی ،تاکہ ان کی وقت کی پابندی  میں بہتری ہو سکے

نئے نظام الاوقات  میں وندے بھارت ٹرینوں کی 64خدمات اور 70دیگر ٹرین خدمات  کو شامل کیا گیا ہے ،تاکہ مسافروں کو آرام دہ اور بہتر سفر کی سہولت دستیاب ہوسکے۔نئے نظام الاوقات  و مختلف شہروں  کے درمیان  کنیکٹی وٹی بڑھانے اور سفر کے وقت  کو کم کرنے  کےلئے ڈیزائن  کیا گی اہے ۔مسافروں  کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ نئے نظام الاوقات  کے مطابق ٹرینوں  کے   آمد و رفت کے وقت کی جانچ کرلیں۔

*************

 

  ش ح۔ا م ۔

U-10307      


(Release ID: 1963704) Visitor Counter : 138