عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

’’گڈ گورننس‘‘ پر دو روزہ علاقائی کانفرنس کل جے پور میں شروع ہوگی؛ پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے پی ایم  کے ایوارڈز کی اس سکیم کے تحت 2022 کے ایوارڈ یافتگان کو کانفرنس میں پیش کیاجائے گا


اس دو روزہ کانفرنس کی صدارت راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب اشوک گہلوت اور عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے  مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ کریں گے

اس کانفرنس میں 2022 کے ایوارڈ یافتگان میں سے 7 زمروں میں 13 ایوارڈ یافتگان، راجستھان کے نیشنل ای گورننس ایوارڈ یافتگان/ وزیر اعظم کے ایوارڈ یافتگان اور راجستھان میں حکمرانی کے بہترین طریقے  بھی  پیش کئے جائیں گے

Posted On: 03 OCT 2023 2:32PM by PIB Delhi

جے پور میں 4 تا 5 اکتوبر 2023 کو منعقد ہونے والی علاقائی کانفرنس میں  پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لئے پی ایم کے ایوارڈ کی اسکیم کے تحت  2022 کے ایوارڈ یافتگان کو پیش کیا جائے گا۔

دو  روزہ کانفرنس کا اہتمام کرنے میں حکومت راجستھان نے   ڈی اے آر پی جی کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ اس کانفرنس کی صدارت راجستھان  کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کریں گے۔

اس کانفرنس میں 2022 کے ایوارڈ یافتگان میں سے 7 زمروں میں 13 ایوارڈ یافتگان، راجستھان کے نیشنل  ای گورننس ایوارڈ یافتگان/ پی ایم  کے ایوارڈ یافتگان اور راجستھان میں حکمرانی کے بہترین طریقے   پیش  کئے جائیں گے۔ ایوارڈ  یافتگان کے تجربات کو شیئر کرنے کے اجلاسوں کے ساتھ ساتھ 2 مکمل اجلاس بعنوان ‘‘انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا مؤثر ازالہ’’ اور ‘‘حکمرانی میں ٹیکنالوجی’’  کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

علاقائی کانفرنس کا پہلا اجلاس  ‘‘انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا مؤثر ازالہ 2014-2023’’کے موضوع پر ہوگا۔ اس اجلاس میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں  بہترین کارکردگی کے لیے پی ایم کے ایوارڈ  کی اسکیم کے سفر پر ایک پریزنٹیشن  پیش کی جائے گی اور ایک مختصر فلم  کی بھی نمائش کی جائے گی۔ ڈی اے آر پی جی کے  سکریٹری جناب  وی سری نواس کی زیر صدارت  ہونے والے اس اجلاس کے مقررین  میں پنشن کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب  ایس این ماتھر،  عملے اور تربیت کے محکمے کے ایڈیشنل سیکریٹری جناب راہل سنگھ اور  ڈی اے آر پی جی کے جوائنٹ سکریٹری  جناب این بی ایس راجپوت شامل ہیں۔

 ‘‘حکمرا نی میں ٹیکنالوجی’’ کے موضوع پر  ہونے والے دوسرے اجلاس کی صدارت آئی آئی پی اے  کے ڈی جی جناب ایس این ترپاٹھی کریں گے۔ اس اجلاس کے مقررین میں یو آئی ڈی اے آئی کے ڈی ڈی جی جناب منیش بھاردواج، پی ڈبلیو سی کے پارٹنر  جناب سنتوش مشرا اور این آئی سی کی ڈی ڈی جی محترمہ  رچنا سریواستوشامل ہیں۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت؛ عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت میں وزیر مملکت؛ ایٹمی توانائی کے محکمے میں وزیر مملکت اور خلا کے  محکمہ میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ افتتاحی خطاب کریں گے۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت افتتاحی اجلاس کے دوران کلیدی خطبہ دیں گے۔ اس اجلاس کے دوران محترم وزیر مملکت  پی ایم  ایوارڈ یافتگان 2022  کے بارے میں  ای-جرنل ایم جی ایم جی (ایڈیشن جنوری-جون، 2023) کا اجرا بھی کریں گے۔ ممبر پارلیمنٹ جناب رام چرن بوہرا  اور آفات کے بندوبست اور راحت ،انتظامی اصلاحات اور کوآرڈینیشن، شماریات پالیسی کی  منصوبہ بندی  کے محکمے سے متعلق  وزیر کابینہ جناب گووند رام میگھوال افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ راجستھان کی  چیف سکریٹری محترمہ اوشا شرما اور ڈی اے آر پی جی کے  سکریٹری جناب وی سری نواس،  افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پی ایم ایوارڈ یافتہ اقدامات 2022 کے بارے میں ایک فلم  بھی دکھائی جائے گی۔

تیسرے اجلاس  میں پی ایم ایوارڈ یافتہ اقدامات، 2022 (انوویشن - سنٹر)  کے بارے میں  بات چیت ہوگی جس کی صدارت ڈی اے آر پی جی کے ایڈیشنل سکریٹری  جناب امر ناتھ آئی اے ایس (ریٹائرڈ)  کریں گے۔

وزارت تعلیم کے  ایڈیشنل سکریٹری جناب وپن کمار، پی ایم ایوارڈ یافتہ اقدامات، 2022 - انوویشن (ریاست)  سے متعلق  چوتھے اجلاس میں  بحث کی صدارت کریں گے۔پانچویں اجلاس  کے دوران‘‘خواہش مند اضلاع پروگرام سیشن کے ذریعے  سوستھ بھارت (صحت مند بھارت) اور کلی ترقی کو فروغ’’ کے موضوع پر پریزنٹیشن دی جائے گی جس کی صدارت  ڈی اے آر اینڈ  پی جی کے  جوائنٹ سکریٹری جناب  این بی ایس راجپوت  کریں گے۔

دوسرے روز ،  چھٹے اجلاس میں حکومت  راجستھان کے بہترین طریقہ کار کے بارے میں  بات چیت کا اہتمام کیا جاجے گا، جس کی صدارت  راجستھان کے ڈی او پی کے  پرنسپل سکریٹری،جناب  ہیمنت گیراکریں گے۔

ایچ سی ایم آر آئی پی اے کے ڈی جی جناب نوین مہاجن، ساتویں اجلاس  کی صدارت کریں گے جس کا موضوع ‘‘پی ایم ایوارڈ یافتہ اقدامات، 2022 - اختراع (ضلع)’’ ہے۔

آٹھواں  اجلاس حکومت  راجستھان کے بہترین طریقہ کار  پر غور و خوض کرے گا۔ جس کی صدارت حکومت راجستھان کی ایڈیشنل چیف سکریٹری محترمہ وینو گپتا کریں گی۔

نویں اجلاس میں ‘‘پی ایم ایوارڈ یافتہ اقدامات، 2022 (ترجیحی پروگرام - ہر گھر جل یوجنا)’’  پر غور و خوض کیا جائے گا جس کی صدارت حکومت راجستھان کے  پرنسپل سکریٹری (اے آر) جناب آلوک کمار گپتا کریں گے۔

ایچ سی ایم آر آئی پی اے کے ڈی جی جناب  نوین مہاجن، حکومت  راجستھان،  اے آر کے  پرنسپل سکریٹری جناب آلوک گپتا  اور حکومت ہند کے  ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سرینواس اختتامی خطبہ دیں گے۔

اس کانفرنس کا بنیادی مقصد  معیار زندگی کو بہتر بنانے، گڈ گورننس، ای گورننس، ڈیجیٹل گورننس وغیرہ کے لیے کایا پلٹ کرنے والے  مستقبل کے عوامی حل، پبلک ایڈمنسٹریشن میں اختراعات میں تجربات کو شیئر کرنے کے لئے  قومی اور ریاستی سطح کی پبلک ایڈمنسٹریشن تنظیموں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانا ہے ۔ اس دو روزہ  کانفرنس  میں  پی ایم ایوارڈ یافتہ اقدامات / ریاستوں کے منتخبہ اچھی حکمرانی کے طریقہ کار پر  پریزنٹیشن دینے کے لیے  ریاست کے نمائندوں/ ڈی ایم/ ڈی سی کو مدعو کیا گیا  ہے۔ کانفرنس میں ہندوستان کی تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مندوبین شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ ن ا۔

U-10301



(Release ID: 1963701) Visitor Counter : 82