وزارت دفاع

بھارتی اور بنگلہ دیش کی افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز


سمپریتی الیون عمروئی، میگھالیہ میں

Posted On: 03 OCT 2023 3:21PM by PIB Delhi

بھارت  اور بنگلہ دیش نے 03 اکتوبر 2023 کو عمروئی، میگھالیہ میں سالانہ مشترکہ فوجی مشق سمپریتی کے 11ویں ایڈیشن کا آغاز کیا۔ دونوں ممالک کی طرف سے باری باری  سے منعقد کی جانے والی یہ مشق دو طرفہ دفاعی تعاون کے مضبوط اقدامات کی نشاندہی کرتی ہے۔ 2009 میں جورہاٹ، آسام میں اس کے آغاز کے ساتھ، مشق نے 2022 تک دس کامیاب ایڈیشن دیکھے ہیں۔

سمپریتی الیون  ، جو 14 دنوں کے لیے مقرر ہے، دونوں طرف سےا س میں  تقریباً 350 اہلکار شامل ہوں گے۔ یہ مشق دونوں فوجوں کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے، ٹیکٹیکل مشقوں کا اشتراک اور بہترین طریقوں کو فروغ دینے کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

بنگلہ دیش کا دستہ 170 اہلکاروں پر مشتمل ہے جس کی قیادت 52 بنگلہ دیش انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد مفضل الاسلام رشید کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش آرمی کی طرف سے لیڈ یونٹ 27 بنگلہ دیش انفنٹری رجمنٹ ہے۔ بھارتی  دستہ بنیادی طور پر راجپوت رجمنٹ کی بٹالین کے فوجیوں پر مشتمل ہے۔ ایک ماؤنٹین بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ایس کے آنند بھارتی  دستے کی قیادت کر رہے ہیں۔ مشق میں مختلف یونٹس جیسے توپ خانے، انجینئرز اور دونوں اطراف سے دیگر معاون ہتھیاروں اور خدمات کے اہلکاروں کی شرکت بھی دیکھی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے باب سات کے مطابق ذیلی روایتی آپریشنز کے انعقاد پر مرکوز، سمپریتی الیون  میں کمانڈ پوسٹ ایکسرسائز (سی پی ایکس) اور فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز (ایف ٹی ایکس) شامل ہوں گے، جس کا اختتام توثیق کی مشق میں ہوگا۔

ہر دستے کے 20 افسران سی پی ایکس  میں شرکت کریں گے، مکمل غور و خوض کے بعد فیصلہ سازی پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اس کے بعد ایف ٹی ایکس  آئے گا جس میں نچلی سطح کے آپریشنز کی توثیق کی جائے گی۔ ایف ٹی ایکس میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی مشقوں کا ایک سلسلہ شامل ہو گا جیسے یرغمالیوں کو بچانا، ہجوم پر قابو پانے کے اقدامات، اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہیلی کاپٹروں کا استعمال۔ توثیق کی مشق 14 اور 15 اکتوبر 2023 کو درنگا فیلڈ فائرنگ رینج، آسام میں کی جائے گی۔ مشق کے دوران، شرکاء کو ’آتمنیر بھر بھارت‘ آلات کے ڈسپلے کی صلاحیت کا بھی مشاہدہ کرنے کو ملے گا۔

سمپریتی الیون  بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کا وعدہ کرتا ہےاور گہرے دوطرفہ تعلقات، ثقافتی سمجھ بوجھ، اور ذیلی روایتی آپریشنز میں مشترکہ تجربات سے باہمی فائدے کو فروغ دیتا ہے۔

*************

  ش ح۔ا م ۔

U-10302     



(Release ID: 1963676) Visitor Counter : 102