وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر  کے مواضعات کے ذریعہ 100 فیصد او ڈی ایف پلس درجہ حاصل کیے جانے پر جموں و کشمیر کو مبارکباد دی

Posted On: 02 OCT 2023 8:51AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سووَچھ بھارت مشن (دیہی) مرحلہ۔ II کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے مواضعات کے ذریعہ ’ماڈل‘ زمرے میں 100 فیصد او ڈی ایف پلس درجہ حاصل کیے جانے پر جموں و کشمیر کی ستائش کی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’قابل ستائش کوشش، جس کے لیے میں جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ ایک صاف ستھرے اور صحت مند بھارت  کی جانب ہمارے سفر میں ایک یادگار قدم ہے۔‘‘

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10238


(Release ID: 1963150) Visitor Counter : 98