وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر سلام عقیدت پیش کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 OCT 2023 8:52AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کو گاندھی جینتی کے خصوصی موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’میں گاندھی جینتی کے خصوصی موقع پر مہاتما گاندھی کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی لازوال تعلیمات ہماری راہ روشن کرتی ہیں۔ مہاتما گاندھی کا اثر پوری دنیا پر ہے، جو پوری انسانیت کو اتحاد اور ہمدردی کے جذبے کو آگے بڑھانے کے لیے تحریک فراہم کرتا ہے۔ دعا ہے کہ ہم ہمیشہ ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کام کرتے رہیں۔ ان کے خیالات ہر نوجوان کو اس تبدیلی کا نمائندہ بننے کے قابل بنائیں جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا، اور ہر جگہ اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دیں۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:10237
(ریلیز آئی ڈی: 1963138)
وزیٹر کاؤنٹر : 181
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam