وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے تمل ناڈو  بس حادثے میں ہوئے جانوں کے اتلاف پراظہار تعزیت کیا

Posted On: 01 OCT 2023 11:29AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریند رمودی نے تمل ناڈو کے نلگر یس ضلع میں ہوئے بس حادسے کے نتیجے میں ہونے والے جانی اتلاف پر رنج و غم  کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے  کہ سوگوار کنبوں کے ساتھ  اُن  کی تعزیت اور دعائیں ہیں۔

وزیراعظم نے وزیراعظم قومی ریلف فنڈ(پی ایم این آر ایف) سےہلاک شدگان کے قریبی رشتہ داروں  کو 2 لاکھ روپےاور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا:

’’تمل ناڈو کے نلگریس ضلع کے کونور کے نزدیک ہوئے ایک بس حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ ہواہے۔ سوگوار کنبوں کے ساتھ میری تعزیت۔  دعاگو ہوں کہ زخمی افراد جلد صحتیاب ہوں۔  اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف  سے 2 لاکھ روپے مدد کے طو رپر دئیے جائیں گے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مدد کی جائے گی: وزیراعظم @ نریندر مودی‘‘

*****

ش ح۔ ن ر

U NO:10182


(Release ID: 1962620) Visitor Counter : 107