وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے بھارتیہ بھاشا اتسو اور ٹیکنالوجی اور بھارتیہ بھاشا كی دو روزہ سربراہی اجلاس کا آغاز کیا
ہندوستانی زبانوں اور ٹیکنالوجی کا امتزاج ملک کے ٹیلنٹ پول کے لیے لامحدود امکانات کے دروازے کھول دے گا - جناب دھرمیندر پردھان
زبان برائے ٹیکنالوجی ، ٹیکنالوجی كی زبان اور ٹیکنالوجی کے ذریعے زبان پر بات چیت سے ہندوستانی زبانوں کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام سامنے آئے گا - جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
30 SEP 2023 4:05PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت كاری جناب دھرمیندر پردھان نے بھارتیہ بھاشا اتسو کا آغاز کیا اور 30 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں ٹیکنالوجی اور بھارتیہ بھاشا كی دو روزہ سربراہی اجلاس کا افتتاح کیا۔ اس سربراہی اجلاس کا مقصد موجودہ تعلیمی ماحولیاتی نظام سے اس طرف ایک ہموار منتقلی کی سہولت فراہم کرنا ہے جدھر بھارتی زبانوں سے بنیادی وابستگی ہے۔ یہ كام قومی تعلیمی پالیسی مجریہ-2020 ویژن کے مطابق ہونا ہے اور تعلیم میں بھارتی زبانوں کے لیے تکنیکی طور پر افزودہ مستقبل کے لیے راستہ طے کرنا ہے۔ صنعتوں، سرکاری تنظیموں اور اسٹارٹ اپس کے ذریعہ ایک نمائش بھی لگائی گئی جس كا مقصد بھارتیہ بھاشا ٹیکنالوجی کی مصنوعات اور ان کی ایپلی کیشنز کا مظاہرہ تھا۔ مختلف عہدیداروں کی طرف سے معززین کے سامنے ایک اہم کتاب کی پیشکش ایک متاثر کن لمحہ تھا۔ یہ كتاب بھارتی زبانوں کے بھرپور ادبی ورثے کی علامت ہے۔
سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہونے کے ناطے ٹیکنالوجی کے ساتھ انتہائی قریبی اور اٹوٹ تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی علم کو سمجھنے کے لیے دنیا بھر کے اسکالرز صدیوں سے آتے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی زبانوں اور ٹیکنالوجی کا امتزاج ملک کے ٹیلنٹ پول کے لیے لامحدود امکانات کے دروازے کھول دے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہندوستانی علمی نظام کے سیاق و سباق کو وضع كیا جانا ممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیکنالوجی کے لیے زبان، ٹیکنالوجی میں زبان اور ٹیکنالوجی کے ذریعے زبان پر سربراہی اجلاس کے دوران ہونے والی بات چیت ہندوستانی زبانوں کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام تشکیل دے گی۔ انہوں نے عالمی طبی شعبے میں ہندوستانی وسائل کی نمایاں شراکت کا بھی ذکر کیا اور اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ دنیا کے ایک تہائی کوڈر ہند نژاد ہیں جو کہ ٹیکنالوجی اور جدت طرازی میں قوم کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
جناب سنجے کمار نے سامعین سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ سنکلپ سپتاہ میں منعقدہ مباحثوں کا حوالہ دیا کہ صحیح قسم کی پالیسیوں (نیتی) اور قیادت (نیترتیہ) سے کوئی بھی نشانہ پار کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے ذکر کیا کہ کس طرح قومی تعلیمی پالیسی 2020 نے پہلی بار فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی (ایف ایل این) کو باضابطہ طور پر شامل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فکر کی تطہیر زبان کی نشوونما سے ہوتی ہے، اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 نے اسے تسلیم کیا ہے اور اسے اپنی پالیسیوں میں شامل کیا ہے۔
انہوں نے ہر ایک سے خاص طور پر طلباء پر زور دیا کہ وہ زبان کی رکاوٹوں کو عبور کرنے کے لیے ٹکنالوجی، جیسے کہ تخلیقی اے آءی کا استعمال کریں۔
جناب سریدھر ویمبو نے اپنے کلیدی خطبے میں زبانوں کو سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ہنر میں مہارت حاصل کی جاسکے جیسے کمپیوٹر کوڈ تیار کرنا جس کے لیے ڈھانچے کی سمجھ کی ضرورت ہے۔
بھارتیہ بھاشا اتسو کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہونے والی چوٹی کانفرنس تین اہم موضوعاتی اجلاس پر مشتمل ہے: (1) بھارتی زبانوں کے لیے ٹیکنالوجی؛(2) بھارتی زبانوں میں ٹیکنالوجی؛ اور (3) بھارتی زبانوں کے ذریعے ٹیکنالوجی۔
آج ٹیکنالوجی فار بھارتیہ زبانوں کے موضوع کے تحت دو تکنیکی سیشنوں میں مقررین اور ماہرین نے بھارتی زبانوں کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔ ان سیشنوں کے دوران بھارتی زبانوں کی تدریس کے عمل میں ٹیکنالوجی کے کردار، مشین لرننگ کا استعمال، زبان کی شناخت کے لیے لینگویج ماڈلنگ، بھارتی زبان کے رسم الخط کے لیے یونی کوڈ کی معیاری کاری، اور دیگر اہم پہلوؤں پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں سیشنوں کے بعد سامعین اور مقررین کے درمیان عمیق بات چیت ہوئی۔یہ موضوعات بھارتیہ بھاشا کو فروغ دینے میں ٹیکنالوجی کے انضمام پر زور دیں گے۔ اس میں تدریس، تربیت، امتحان، اور تعلیمی مواد کا ترجمہ کرنے میں اس کا کردار شامل ہو گا۔ اس سربراہی اجلاس کا مقصد موجودہ تعلیمی ماحولیاتی نظام سے اس طرف ایک ہموار منتقلی کی سہولت فراہم کرنا ہے جدھر بھارتی زبانوں سے بنیادی وابستگی ہے۔ یہ كام قومی تعلیمی پالیسی مجریہ-2020 ویژن کے مطابق ہونا ہے۔
سربراہی اجلاس کے دوران "بھارتی زبانوں کے لیے لیوریج ٹیکنالوجی"، "آپریٹنگ سسٹمز اور سافٹ ویئر لوکلائزیشن"، "سرچ انجن لوکلائزیشن" اور دیگر ایجنڈوں پر اہم بات چیت کی جائے گی۔ بھارتی زبانوں میں تعلیم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا جائے گا، جس میں مختلف شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز بشمول تعلیمی ماہرین، طلبہ، ریسرچ اسکالر، ایجوکیشن اور انفوٹیک انڈسٹری کے پیشہ ور افراد، تکنیکی ماہرین، میڈیا کے نمائندے اور فری لانسرز کی فعال شرکت کے ساتھ اشتراك کیا جائے گا۔
حکومت ہند نے مشہور تامل شاعر اور آزادی پسند جنگجو مہاکوی چناسوامی سبرامنیا بھارتی کے یوم پیدائش کو بھارتیہ بھاشا دیوس (11 دسمبر) کے طور پر منانے کی تجویز پیش کی ہے۔ 28 ستمبر 2023 کو شروع ہونے والا بھارتیہ بھاشا اتسو 75 دن تک چلے گا اور 11 دسمبر 2023 کو اختتام پذیر ہوگا۔ اس دوران اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھارتی زبانوں سے متعلق مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
سکریٹری، ہائر ایجوکیشن، وزارت تعلیم، جناب کے سنجے مورتی؛ سکریٹری، اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم، جناب سنجے کمار؛ سکریٹری، جناب سریدھر ویمبو، آئی آئی آئی ٹی ڈی ایم، کانچی پورم کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور زوہو کارپوریشن کے سی ای او؛ چیئرمین، اے آءی سی ٹی ای، پروفیسر ٹی جی سیتارام؛ چیئرمین، بھارتیہ بھاشا سمیتی، جناب چامو کرشنا شاستری؛ چیئرمین، یو جی سی، پروفیسر ایم جگدیش کمار؛ چیئرپرسن این ای ٹی ایف، جناب انل سہسرابدھے؛ ڈائریکٹر، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز، پروفیسر شیلیندر موہن؛ چیئرپرسن، نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ، ڈاکٹر نرمجیت سنگھ کلسی؛ سیکرٹری، قبائلی امور کی وزارت، جناب انیل کمار جھا؛ نامور معززین، ماہرین تعلیم، ٹیکنالوجی اور زبان کے ماہرین، اور وزارت تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت، این سی ای آر ٹی، یو جی سی، اے آئی سی ٹی ای، سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز، سی بی ایس سی، کے وی ایس، این وی ایس وغیرہ کے افسران اس تقریب میں موجود تھے۔
اس سمٹ کو مشترکہ طور پر وزارت تعلیم، وزارت ہنرمندی کی ترقی اور صنعت كاری اور ان کے جزوی اداروں جیسے سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، قومی تعلیمی ٹیکنالوجی فورم، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، نیشنل سینٹر فار ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن، نیشنل کونسل فار ٹیچرز ایجوکیشن، بھارتیہ بھاشا سمیتی اور دیگر اداروں نے مشترکہ طور پر منظم کیا۔
اکیڈمیا، طلباء، ریسرچ اسکالرز، ایجوٹیک اور انفوٹیک انڈسٹری کے پیشہ ور افراد، تکنیکی ماہرین، میڈیا کے نمائندوں، اور فری لانسرز سمیت مختلف شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز کی فعال شرکت کے ساتھ بھارتی زبانوں میں تعلیم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کی تفصیلات کے لیے، براہ کرم سمٹ کی ویب سائٹ پر جائیں:
https://technology-bharatiyabhasha.aicte-india.org
*****
U.No:10158
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1962424)
Visitor Counter : 140