جل شکتی وزارت

پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ کیپٹن بانا سنگھ کو جموں وکشمیر میں ’’وار اگینسٹ ویسٹ‘‘ یعنی کچرے کے خلاف لڑائی کے لئے امبیسڈر مقرر کیا گیا ہے

Posted On: 30 SEP 2023 4:08PM by PIB Delhi

مرکزی انتظام والے علاقے جموں وکشمیر کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک اہم مہم میں دیہی صفائی ستھرائی ڈائرکٹریٹ، جموں وکشمیر نے ملک کے اعلیٰ ترین شجاعت ایوارڈ یافتہ، پرم ویر چکر سے سرفراز کئے گئے کیپٹن بانا سنگھ کو ، جو ایک وطن کے لئے وقف اور اعزاز یافتہ سابق فوجی ہیں، جموں وکشمیر میں کچرے کے خلاف لڑائی کے لئے ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ دیہی صفائی ستھرائی ڈائرکٹر جے اینڈ کے جناب چرن دیپ سنگھ نے کیپٹن بانا سنگھ اسٹیڈیم ، آر ایس پورہ، جموں میں سوچھتا ہی سیوا 2023 کی جاری مہم کے دوران یہ اعلان کیا۔

سوچھتا ہی سیوا2023 پندرہ ستمبر سے دو اکتوبر تک صفائی ستھرائی کے رویئے کو عام کرنے کے لئے کمیونٹی کی شراکت کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

سوچھتا ہی سیوا2023 کا بنیادی موضوع’’ کچرے سے پاک بھارت‘‘ہے اور اس میں نمایاں صفائی اور صفائی متروں کی بہبود پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔سوچھتا کی مہم عوامی مقامات مثلا بس اسٹینڈ، ریلوے  اسٹیشنوں ، ساحلوں ، سیاحی مقامات، چڑیا گھروں ، نیشنل پارکوں، تاریخی مقامات، وراثت کے مقامات ،ندیوں کے کناروں اور نالوں وغیرہ پر کی جارہی ہے۔

ڈائرکٹر دیہی صفائی ستھرائی جے اینڈ کے جناب چرن دیپ سنگھ نے کہا کہ کچرے کے خلاف لڑائی اقدام کا مقصد کچرے کے بندوبست اور دیہی جے اینڈ کے میں ماحولیاتی تحفظ کوفروغ  دینا ہے۔ پرم ویر چکر انعام یافتہ کیپٹن بانا سنگھ کے اس مہم میں شامل ہونے سے عوام میں بیداری آئے گی، ماحولیات کے لئے موافق طور طریقوں کو فروغ ملے اور مقامی کمیونٹی کو اس بات کے لئے ترغیب ملے گی کہ وہ کوڑے کرکٹ کو کم کرنے اور جموں وکشمیر کے قدرتی حسن کو محفوظ رکھنے میں کردار ادا کریں۔

کیپٹن سنگھ کی طویل تابناک فوجی خدمات ان کی شجاعت اور لگن کا تمام لوگ اعتراف کرتے ہیں اور اب انھوں نے ایک نئے مشن کا بیڑہ اٹھایا ہے اور وہ ہے جموں وکشمیر کی قدرتی رعنائی کو محفوظ کرنے کا مشن۔

سوچھتاہی سیوا 2023 پروگرام کے دوران ایک بھاری اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے کیپٹن سنگھ انے اپنے رول پر خوشی اور جوش وخروش ظاہرہ کیا۔ انھوں نے کہا میں نے جس طرح اپنے ملک کے دفاع کے لئے اپنی زندگی کو وقف کیا اسی طرح اب میں ماحولیات کے دفاع کے لئے خود کو وقف کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کا قدرتی حسن قومی سرمایہ ہے اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آنے والی نسلوں تک بہ حسن پہنچے گا۔

طلبا ، کھلاڑیوں، این سی کیڈروں اور مقامی اکابرین ، افسران اور دوکانداروں سمیت تقریبا دو سو افراد نے سوچھت اعہد کیا اور سائیکل ریس اور پنٹنگ مقابلے میں حصہ لیا۔ ڈائرکٹر صاحب نے سائیکل ریس اور پنٹنگ مقابلہ میں نمایاں کاکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے نوازا۔

*******

U.No:10155

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1962422) Visitor Counter : 65