زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے 300 لوگ کل صبح 10 بجے ایس ایف اے سی آفس میں "ایک تاریخ ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ" پروگرام کے لیے 'میگا صفائی مہم' میں شامل ہوں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاری سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت ’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ کے اس منفرد پروگرام کا آغاز کیا

وزیر اعظم نے عوامی مقامات پر 'میگا صفائی مہم' کے لیے یکم اکتوبر کو صبح 10 بجے شہریوں سے ایک گھنٹہ رضاکارانہ شرکت کی اپیل کی

Posted On: 30 SEP 2023 1:25PM by PIB Delhi

"ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ" پروگرام کے تحت ، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے 300 سے زائد ملازمین حوض خاص میں ایس ایف اے سی کی عمارت میں صفائی مہم میں حصہ لیں گے۔

"ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ" اس سال کی 'سوچھتا ہی سیوا' (ایس ایچ ایس) مہم کے اہم پروگراموں میں سے ایک ہے، جس کے ذریعہ ملک بھر کے شہریوں کو یکم اکتوبر 2023کی صبح 10 بجے، ایک گھنٹہ رضاکارانہ طور پر صفائی کی ترغیب دی جاتی ہے۔

'سوچھتا ہی سیوا' (ایس ایچ ایس)  مہم 15 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک منائی جا رہی ہے۔ رضاکارانہ شرکت اور کمیونٹی کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے بنیادی مقصد کے ساتھ، تھیم 'کچرے سے پاک ہندوستان،' رضاکارانہ جذبہ یا 'شرمدان' ہوگا۔ ملک کے بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر منصوبہ بند سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک گیر سرگرمیوں کی حکمت عملی کے ساتھ عوامی مقامات جیسے اداروں، اسکولوں، بازاروں اور پارکوں میں منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ تقریبات شہریوں کے لیے دوستانہ ہوں اور زیادہ سے زیادہ شرکت کی دعوت دیں۔

ان کی جینتی کے موقع پر اسے باپو (مہاتما گاندھی) کو اجتماعی 'سوچھنجلی ' (خراج عقیدت) قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے 'وقت نکال کر اس مہم میں مدد کرنے' کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا عام لوگ بھی 'اس صفائی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اپنی گلی، یا محلے کے پارک، ندی، جھیل یا کسی اور عوامی جگہ پر مہم چلائیں''۔

محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے اپنے مختلف ماتحت دفاتر کے ساتھ مل کر یکم اکتوبر کو ملک بھر میں 250 سے زیادہ تقریبات منعقد کرنے کے لیے ایک فعال طریقہ اختیار کیا ہے، جس میں 7000 سے زیادہ شہریوں کے متوقع طور پر پہنچنے کے ساتھ، 'جن آندولن' تحریک کے مطابق ہے۔ علاوہ ازیں ، اس موقع پر  کرشی بھون کی راہداریوں کو بھی نئے گملوں سے مزین کیا جائے گا۔

مزید برآں، 2 اکتوبر کو، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو ملازمین کے بچوں کے لیے سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت ایک ڈرائنگ مقابلہ مقرر ہے، جو نوجوان شرکاء میں صفائی کی اہمیت کو پھیلانے میں مدد کرے گا۔ مزید برآں، ملازمین کے ساتھ منعقدہ ریلی مہم کی مرئیت میں اضافہ کرے گی اور عام لوگوں میں ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں بیداری کو فروغ دے گی۔

'ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ' کے لیے ایک جامع سوشل میڈیا مہم کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس مہم میں فوٹو کولاج ، ویڈیو بائٹس اور ریلز کے ذریعہ ریئل ٹائم اپ ڈیٹس شامل ہوں گے، جس کے ساتھ تمام متعلقہ وزارتوں کی ٹیگنگ کی جائے گی تاکہ وسیع تر اضافہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر محکمہ اور ماتحت ڈائریکٹوریٹ کی مختلف سرگرمیوں کا اشتراک کیا گیا ، جس میں سکریٹری ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو، جناب منوج آہوجا اور افسران کی قیادت میں صفائی کے معمول کے جائزے سے لے کر محکمانہ احاطے، گاڑیوں اور کینٹینوں کی مکمل صفائی تک شامل ہیں۔ مزید برآں، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچر، ناگالینڈ کے ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹینشن، مینیج وغیرہ کی طرف سے سوچھتا ہی سیوا مہم کو بھی وزارت کے سوشل میڈیا ہینڈل پر فروغ دیا گیا ہے۔ جوار کے بین الاقوامی سال کے جشن کے سلسلے میں، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت بھی سوشل میڈیا مہم کے ایک حصے کے طور پر، صاف اور پائیدار ماحول کو یقینی بنانے اور مٹی کی آلودگی کو روکنے میں جوار کے اہم کردار کو فروغ دے رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10149


(Release ID: 1962350) Visitor Counter : 104