مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ کے لئے وزیر اعظم کی اپیل صاف ستھرے ہندوستان کی تعمیر کے لئے دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ کوشش ہوسکتی ہے: جناب ہردیپ سنگھ پوری
شہری اور دیہی ہندوستان سے 6.4 لاکھ سے زیادہ مقامات کو شرمدان کے لیے اپنایا گیا ہے: جناب ہردیپ سنگھ پوری
Posted On:
29 SEP 2023 2:01PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نےاس بات پر زور دیا کہ"ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ" خاص طور پر صفائی کی سخت سرگرمیوں کے بارے میں ہے - سووچھتا کے لیے شرمدان۔ یہ عہد، پلاگ رنز، رنگولی مقابلوں، وال پینٹنگز، نکڑ ناٹکوں کے بارے میں نہیں ہے۔ شرمدان صرف ملک بھر میں صفائی مہم کے لیے ہے''۔ من کی بات کے 105 ویں ایپی سوڈ پر، وزیر اعظم نے یکم اکتوبر کو صبح 10 بجے سووچھتا کے لیے تمام شہریوں سے اجتماعی طور پر باپو کی جینتی کے موقع پر ’سووچھنجلی‘ کے طور پر ایک گھنٹہ شرمدان کی اپیل کی۔ اس میگا صفائی مہم میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے عوامی مقامات جیسے بازار کی جگہوں، ریلوے ٹریکس، آبی ذخائر، سیاحتی مقامات، عبادت گاہوں وغیرہ پر صفائی کی اصل سرگرمیوں میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ہر طرف صاف صاف نظر آتی ہے۔
آج ’سووچھتا ہی سیوا‘ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے شہروں اور دیہات سے 6.4 لاکھ سے زیادہ مقامات کو شرمدان کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ میگا صفائی مہم کا مقصد کوڑا کرکٹ کے خطرے سے دوچار مقامات، ریلوے ٹریکس اور اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور آس پاس کے علاقوں، سڑکوں کے کنارے - قومی اور ریاستی شاہراہوں کے حصے، آبی ذخائر، گھاٹ، کچی آبادیوں، پلوں کے نیچے، بازار کی جگہیں، عقبی راستے، عبادت گاہوں، سیاحتی مقامات، بس اسٹینڈز/ٹول پلازہ، چڑیا گھر اور جنگلی حیات کے علاقے، گوشالا، پہاڑی، ساحل، بندرگاہیں، رہائشی علاقے، آنگن واڑی، اسکول/کالج وغیرہ کو صاف کرنا ہے۔
سووچھتا پروگراموں کو آسان بنانے کے لیے، یو ایل بیز، قصبوں، گرام پنچایتوں، وزارتوں نے سووچھتا ہی سیوا – سٹیزن پورٹل https://swachhatahiseva.com/ پر سووچھتا شرمدان کے لیے پروگرام شامل کیے ہیں۔ شہری اس خصوصی طور پر تعمیر شدہ آئی ٹی پلیٹ فارم پر اپنے قریب ترین علاقوں میں صفائی کے پروگرام دیکھ سکتے ہیں اور اس میں شرکت کے لیے شامل ہو سکتے ہیں۔ صفائی کے مختلف مقامات پر، شہری شرمدان کے دوران سووچھتا کے لیے تصویریں کلک کر کے پورٹل پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ پورٹل ایک ایسے حصے کی میزبانی بھی کرتا ہے، جس میں شہریوں، اثرورسوخ والے افراد کو تحریک میں شامل ہونے اور سووچھتا سفیر بن کر عوامی تحریک کی قیادت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
وزیر موصوف نے میڈیا کو بتایا کہ ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز کی ایک بڑی تعداد تقریباً 1 لاکھ رہائشی علاقوں میں رضاکارانہ طور پر شرمدان کے لیے آگے آئی ہے، جبکہ گاؤں کی کمیونٹیز پورے ملک میں لگ بھگ 35,000 آنگن واڑی مراکز کو اپنانے کے لیے آگے آئی ہیں۔ این جی اوز، مارکیٹ ایسوسی ایشنز، خود امدادی گروپس، مذہبی تنظیمیں، تجارتی اداروں، نجی شعبے وغیرہ 22,000 مارکیٹ ایریاز، 10,000 آبی ذخائر، تقریباً 7,000 بس اسٹینڈز/ ٹول پلازوں، تقریباً 1000 گوشالوں، تقریباً 300 چڑیا گھر اور جنگلی حیات والے علاقوں اور مختلف مقامات، جہاں دیہی اور شہری ہندوستان میں صفائی کی میگا مہم چلائی جائے گی، میں شرمدان کرنے کے لیے آگے آئے ہیں۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اپنی نوعیت کے پہلے اقدام کے طور پر، فوج، بحریہ، فضائیہ شہریوں کے ساتھ مل کر کچرے کے مختلف خطرے والے مقامات، ریلوے پٹریوں، تاریخی عمارتوں، سیڑھیوں والے کنویں اور قلعوں کو صاف کریں گی۔ بابا رام دیو کی پتنجلی یوگ پیٹھ اور دیگر مقامی کمیونٹیز جیسے لیڈر گروپوں کے ذریعہ قومی شاہراہ کے بڑے حصوں کو صفائی کے لیے اپنایا جا رہا ہے۔ افروز شاہ اور سدرشن پٹنائک کی قیادت میں نامور گروپوں کے ذریعے کئی ساحلی علاقوں کو سوچھتا کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ سولبھ انٹرنیشنل یکم اکتوبر کو صفائی کے لیے کمیونٹی اور پبلک ٹوائلٹس کو اپنانے کے لیے آگے آیا ہے۔
جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اس بات کا ذکر کیا کہ مختلف انجمنیں ملک بھر میں عجائب گھروں، یادگار عمارتوں اور قلعوں کو صاف کرنے کے لیے آگے آئی ہیں۔ اسکولوں/ کالجوں میں صفائی مہم کے ایک حصے کے طور پر، ماتا امرتاانندمئی کی امّا فاؤنڈیشن ملک بھر کے اسکولوں میں صفائی کے لیے شرمدان پیش کرے گی۔ پردیپ سنگوان کا ہیلنگ ہمالیاز اتراکھنڈ میں ہمالیائی پگڈنڈی کو صاف کرنے کے لیے آگے آیا ہے۔ اسکون ٹیمپل ایسوسی ایشن صفائی مہم کے لیے مندر کے علاقوں کو اپنانے کے لیے آگے آئی ہے اور رام کرشن مٹھ شرمدان کے لیے مٹھ کے علاقوں کو اپنائے گا۔ دوسری تنظیمیں جیسے فکی، سی آئی آئی ، سی آر ای ڈی اے آئی، این جی اوز جیسے سری ستھیا سائی لوک سیوا، لائنز کلب، روٹری کلب، یونیسیف، آغا خان فاؤنڈیشن، وغیرہ یکم اکتوبر کو کارروائی میں شامل ہوں گی۔
ریاستوں میں سے، اتر پردیش نے صفائی مہم کے لیے 1 لاکھ سے زیادہ مقامات کو اپنایا ہے، جب کہ مہاراشٹر 62,000 سے زیادہ مقامات پر صفائی مہم چلائے گا، جس میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے شہری ساحلوں، مذہبی مقامات، اسکولوں/ کالجوں، آبی ذخائر وغیرہ پر شرمدان میں شامل ہوں گے، جن کا ہدف ریاست بھر میں تاریخی اہمیت کے مندروں کو صاف کرنا ہے۔ مدھیہ پردیش تقریباً 57,000 مقامات سے یکم اکتوبر کو کارروائی کے لیے تیار ہے، جب کہ آندھرا پردیش اور گجرات نے بالترتیب تقریباً 40,000 اور 35,000 مقامات پر شرمدان کا منصوبہ بنایا ہے۔ مرکزی کابینہ کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، کئی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ میئرز، سرپنچ اور سیاسی قائدین بھی شہریوں کی زیر قیادت میگا صفائی مہم میں شامل ہوں گے۔
دہلی میں، این ڈی ایم سی کے تحت، غیر سرکاری تنظیم سری سری آرٹ آف لیونگ اینڈ چنتن کچی آبادیوں اور دیگر علاقوں کی صفائی کے لیے شرمدان میں شامل ہوں گی۔ ایم سی ڈی کے تحت 500 سے زیادہ مقامات کو بھی صفائی مہم کے لیے اپنایا گیا ہے۔
9 سال قبل 2014 میں سووچھتا کے لیے وزیر اعظم کی پر زور اپیل کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم کی اپیل کے جواب میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے سووچھ بھارت کے اپنائے جانے کے عمل کو لے کر بے پناہ جوش و خروش کے ساتھ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں، سووچھتا ایک قومی رویہ بن گیا اور سووچھ بھارت مشن گھر گھر میں دہرایا جانے والا نام بن گیا۔
جناب پوری نے مزید کہا کہ ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ کے لیے وزیر اعظم کی اپیل پر، ایک انوکھی کوشش میں شہری میگا صفائی مہم کی قیادت کریں گے، جو کہ ایک صاف ستھرے ہندوستان کی تعمیر کے لیے دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ کوشش ہو سکتی ہے۔
پچھلے سالوں کی طرح، اس سال بھی، سووچھتا پکھواڑہ – سووچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2023 کا انعقاد ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) اور پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) دیگر تمام مرکزی وزارتوں کے اشتراک سے کر رہا ہے۔ پکھواڑا 15 ستمبر کو پنچایتی راج اور دیہی ترقی کے وزیر جناب گری راج سنگھ، جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کے ساتھ ڈی ایم، میونسپل کمشنرز اور تمام ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایک ورچوئل سمواد کے ذریعے مشترکہ طور پر شروع کیا گیا تھا۔
سووچھتا پکھواڑا 2023 کا عنوان کچرے سے پاک ہندوستان ہے۔ تمام دیہاتوں اور قصبوں، اسکولوں، آنگن واڑیوں، صحت کے مراکز، ریلوے اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں وغیرہ کے ذریعے بیداری پیدا کرنے اور صفائی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں۔ سرگرمیوں کے پندرہ دن کے دوران، 31 کروڑ سے زیادہ لوگ پہلے ہی پلاگ رن، صفائی مہم، بیداری پروگرام وغیرہ میں حصہ لے چکے ہیں۔
ملک بھر سے 31 کروڑ سے زیادہ شہریوں نے پکھواڑا میں حصہ لیا ہے اور سووچھتا کے لیے عوامی تحریک میں شامل ہوئے ہیں۔ مختلف شہروں میں پلاگ رن، سووچھتا ریلیاں، عہد، بیداری پروگرام، نکڑ ناٹک، رنگولی مقابلے، وال آرٹس، ساحل سمندر کی صفائی، مشہور سیاحتی مقامات، کافی عرصے سے چلے آرہے کچرے والے مقامات ، آبی ذخائر وغیرہ پر صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ تقریباً 5000 عوامی مقامات، 1000 سے زائد ممکنہ طور پر کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل ہوجانے والے مقامات پر پکھواڑے کے دوران 500 سے زیادہ ساحلوں، 600 آبی ذخائر، 300 سے زیادہ سیاحتی مقامات کی صفائی کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- س ب - ق ر)
U-10112
(Release ID: 1962019)
Visitor Counter : 139