کانکنی کی وزارت
معدنیات کی پیداوار ماہ جولائی 2023 میں 10.7 فیصد اضافہ سے ہمکنار ہوئی
15 اہم معدنیات کی پیداوار میں اضافہ
Posted On:
28 SEP 2023 11:22AM by PIB Delhi
ماہ جولائی 2023 کے لیے کانکنی اور کھدائی کے شعبے کی معدنیاتی پیداوار کا عدد اشاریہ (بنیاد: 2011-12=100 ) 1119.9 پر، جولائی 2022 کی سطح کے مقابلے میں 10.7 فیصد زائد ہے۔ انڈین بیورو آف مائنس (آئی بی ایم)کے عارضی اعدادو شمار کے مطابق، اپریل- جولائی کی مدت کے لیے مجموعی نمو گذشتہ برس کی اسی مدت کی نمو کے مقابلے میں 7.3 فیصد کے بقدر ہے۔
ماہ جولائی 2023 کے دوران اہم معدنیات کی پیداواری سطح تھی: کوئلہ 693 لاکھ ٹن، لگنائٹ 32 لاکھ ٹن، قدرتی گیس (استعمال شدہ) 3062 ملین کیوبرک میٹر، پیٹرولیم (خام) 25 لاکھ ٹن، باکسائٹ 1477 ہزار ٹن، کرومائٹ 280 ہزار ٹن، کاپر کنسنٹریٹ 10 ہزار ٹن، سونا 102 کلو گرام ، خام لوہا 172 لاکھ ٹن، سیسہ کنسنٹریٹ 30 ہزار ٹن، خام مینگنیز 217 ہزار ٹن، زنک کنسنٹریٹ 132 ہزار ٹن، چوناپتھر 346 لاکھ ٹن، فاسفورائٹ 120 ہزار ٹن اور میگنیسائٹ 10 ہزار ٹن۔
ماہ جولائی 2022 کے مقابلے میں ماہ جولائی 2023 کے دوران مثبت نمو ظاہر کرنے والی اہم معدنیات ہیں: کرومائٹ (45.9 فیصد)، خام مینگنیز (41.7 فیصد)، کوئلہ (14.9 فیصد)، چونا پتھر (12.7 فیصد)، خام لوہا (11.2 فیصد)، سونا (9.7 فیصد)، کاپر کنسنٹریٹ (9 فیصد)، قدرتی گیس (یو) (8.9 فیصد)، سیسہ کنسنٹریٹ (4.7 فیصد) ، زنک کنسنٹریٹ (3.6 فیصد)، میگنیسائٹ (3.4 فیصد) اور پیٹرولیم (خام) (2.1 فیصد) ، اور دیگر منفی نمو ظاہر کرنے والی دیگر اہم معدنیات میں شامل ہیں: لگنائٹ (منفی 0.7 فیصد)، باکسائٹ (منفی3.2 فیصد)، فاسفورائٹ (منفی 24.7 فیصد) اور ہیرا (منفی 27.3 فیصد)۔
**********
(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )
U.No:10071
(Release ID: 1961704)
Visitor Counter : 118