وزارت اطلاعات ونشریات
وزارت اطلاعات و نشریات نے کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک قوانین، 1994 میں اہم ترامیم متعارف کرائی ہیں
ایم ایس او رجسٹریشن کی دس سال کی مدت کے لیے تجدید کی جائے گی؛ بہتر انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے انفراسٹرکچر کا اشتراک کیا جائے گا
بر وقت تجدید ایم ایس او کی سروس کے تسلسل کو یقینی بنائے گی
Posted On:
28 SEP 2023 11:25AM by PIB Delhi
وزارت اطلاعات و نشریات نے کل کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس قوانین 1994 میں ترمیم کرتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں ملٹی سسٹم آپریٹر (ایم ایس او) کی رجسٹریشن کی تجدید کا عمل متعارف کرایا گیا۔ اس کے علاوہ، کیبل آپریٹروں کے ذریعے براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ آخری حد تک انٹرنیٹ تک رسائی کو بڑھانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے اشتراک کے قوانین میں لازمی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایم ایس او رجسٹریشن کے لیے نظر ثانی شدہ قوانین کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں:-
- ایم ایس ایو رجسٹریشن یا رجسٹریشن کی تجدید کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات کے براڈکاسٹ سروسز پورٹل پر آن لائن درخواست دیں گے۔
- ایم ایس او رجسٹریشن دس سال کی مدت کے لیے فراہم کی جائے گی یا تجدید کی جائے گی۔
- رجسٹریشن کی تجدید کے لیے بھی پروسیسنگ فیس 1 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
- رجسٹریشن کی تجدید کے لیے درخواست رجسٹریشن کی میعاد ختم ہونے سے پہلے سات سے دو ماہ کی مدت کے اندر کی جانی چاہیے۔
تجدید کا عمل کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے حکومت کے عزم کے مطابق ہے، کیونکہ یہ کیبل آپریٹروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی خدمات جاری رکھنے کا یقین فراہم کرے گا اور اس طرح اس شعبے کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پر کشش بنائے گا۔
وزارت نے کہا ہے کہ جن ایم ایس او کی رجسٹریشن 7 ماہ کے اندر ختم ہو رہی ہے انہیں براڈکاسٹ سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔ اگر کسی مدد کی ضرورت ہو تو، پورٹل پر دستیاب ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، یا sodas-moiab[at]gov[dot]in پر ای میل بھیجا جا سکتا ہے۔
اس سے پہلے، کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس قوانین، 1994 کے تحت صرف نئے ایم ایس او رجسٹریشن کی اجازت دی گئی تھی۔ قواعد میں ایم ایس او کے رجسٹریشن کے لیے درست ہونے کی مدت کی وضاحت نہیں کی گئی تھی، اور نہ ہی اس میں آن لائن درخواست داخل کرنے کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔
براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ کیبل آپریٹروں کے ذریعہ انفراسٹرکچر کے اشتراک سے متعلق پیش کش کو شامل کرنے سے انٹرنیٹ کی رسائی میں اضافہ اور وسائل کے مؤثر استعمال کا دوہرا فائدہ ہوگا۔ اس سے براڈ بینڈ خدمات کے لیے اضافی بنیادی ڈھانچے کی ضرورت بھی کم ہو جائے گی۔
*******
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 10072
(Release ID: 1961681)
Visitor Counter : 111