وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی کا یوٹیوب سفر: عالمی اثر کے 15 سال


یوٹیوب فین فیسٹ انڈیا 2023 پر ساتھی یوٹیوبروں سے ویڈیو خطاب کا ترجمہ

Posted On: 27 SEP 2023 8:29PM by PIB Delhi

  میرے یوٹیوبر دوستو، آج میں ایک ساتھی یوٹیوبر کے طور پر آپ کے درمیان آنے پر بہت خوش ہوں۔ میں بھی آپ کی طرح ہوں، کوئی مختلف نہیں۔ 15 سال سے میں یوٹیوب چینل کے ذریعے بھی ملک اور دنیا سے جڑا رہا ہوں۔ میرے پاس بھی معقول تعداد میں سبسکرائبرز ہیں۔

مجھے بتایا گیا ہے کہ تقریبا 5 ہزار تخلیق کاروں، پرامنگ تخلیق کاروں کی ایک بڑی کمیونٹی آج یہاں موجود ہے۔ کچھ گیمنگ پر کام کرتے ہیں، کچھ ٹیکنالوجی پر تعلیم دیتے ہیں، کچھ فوڈ بلاگنگ کرتے ہیں، جبکہ کچھ ٹریول بلاگرز یا طرز زندگی کے انفلوئنسرہیں۔

دوستو، برسوں سے میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ کا مواد ہمارے ملک کے لوگوں پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے۔ اور ہمارے پاس اس اثر کو مزید موثر بنانے کا موقع ہے۔ مل کر ہم اپنے ملک کی ایک بڑی آبادی کی زندگیوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ مل کر ہم بہت سے افراد کو بااختیار اور مضبوط بنا سکتے ہیں۔ ہم سب مل کر آسانی سے سکھا سکتے ہیں اور کروڑوں لوگوں کو اہم معاملات سمجھا سکتے ہیں۔ ہم انھیں اپنے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔

دوستو، اگرچہ میرے چینل پر ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں، لیکن میرے لیے سب سے زیادہ اطمینان کی بات یہ ہے کہ میں نے یوٹیوب کے ذریعے اپنے ملک کے لاکھوں طلبہ سے امتحان کے دباؤ، توقعات کے بندوبست، پیداواری صلاحیت جیسے موضوعات پر بات کی۔

جب میں ملک کی اتنی بڑی تخلیقی برادری کے درمیان ہوں، تو مجھے آپ سے کچھ موضوعات پر بات کرنے کا احساس ہوتا ہے۔ یہ موضوعات عوامی تحریک سے جڑے ہوئے ہیں، ملک کے عوام کی طاقت ہی ان کی کامیابی کی بنیاد ہے۔

پہلا موضوع صفائی ہے - سوچھ بھارت پچھلے نو سالوں میں ایک بڑی مہم بن گیا ہے۔ ہر کسی نے اس میں حصہ لیا، بچے اس میں جذباتی طاقت لائے۔ مشہور شخصیات نے اسے بلندیاں دیں، ملک کے کونے کونے میں لوگوں نے اسے ایک مشن میں بدل دیا اور آپ جیسے یوٹیوبروں نے صفائی کو مزید ندرت کا حامل موضوع بنادیا۔

لیکن ہمیں رکنا نہیں ہے۔ جب تک صفائی بھارت کی پہچان نہیں بن جاتی، ہم نہیں رکیں گے۔ لہذا، صفائی آپ میں سے ہر ایک کے لیے ترجیح ہونی چاہیے۔

دوسرا موضوع ہے - ڈیجیٹل ادائیگی۔ یو پی آئی کی کامیابی کی وجہ سے ، بھارت آج دنیا کی ڈیجیٹل ادائیگیوں میں 46 فیصد حصہ رکھتا ہے۔ آپ کو ملک کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کرنے کی ترغیب دینی چاہیے ، انھیں اپنے ویڈیوز کے ذریعہ سادہ زبان میں ڈیجیٹل ادائیگی کرنا سکھانا چاہیے۔

ایک اور موضوع ووکل فار لوکل ہے۔ ہمارے ملک میں، بہت ساری مصنوعات مقامی سطح پر بنائی جاتی ہیں۔ہمارے مقامی کاریگروں کی مہارت حیرت انگیز ہے۔ آپ اپنے کام کے ذریعے بھی انھیں فروغ دے سکتے ہیں، اور بھارت کے مقامی موڑ کو عالمی بنانے میں مدد کرسکتے ہیں۔

اور میری ایک اور درخواست ہے۔ دوسروں کو بھی ترغیب دیں، جذباتی اپیل کریں کہ ہم وہ پروڈکٹ خریدیں گے جس میں ہماری مٹی کی خوشبو ہو، جس میں ہمارے ملک کے کسی مزدور یا کاریگر کا پسینہ ہو۔ چاہے وہ کھادی ہو، دستکاری ہو، ہینڈلوم ہو یا کچھ اور۔ قوم کو بیدار کریں، ایک تحریک شروع کریں۔

اور ایک اور چیز جو میں اپنی طرف سے تجویز کرنا چاہتا ہوں. یوٹیوبر کے طور پر آپ کی شناخت کے ساتھ ، کیا آپ کوئی سرگرمی شامل کرسکتے ہیں۔ ہر قسط کے آخر میں ایک سوال ڈالنے پر غور کریں یا کچھ کرنے کے لیے ایکشن پوائنٹس فراہم کریں۔ لوگ سرگرمی کر سکتے ہیں اور اسے آپ کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگا اور لوگ نہ صرف سنیں گے بلکہ کچھ نہ کچھ کرنے میں بھی مشغول ہوں گے۔

میں نے واقعی آپ سب سے بات کرنے کا لطف اٹھایا. آپ اپنی ویڈیوز کے آخر میں کیا کہتے ہیں... میں اسے بھی دہراتا ہوں: میرے چینل کو سبسکرائب کریں اور میرے تمام اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے بیل آئیکن دبائیں۔

آپ سب کے لیے نیک تمنائیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10056


(Release ID: 1961592) Visitor Counter : 163