وزارت اطلاعات ونشریات

محترمہ وحیدہ رحمان کو 53 ویں دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا

Posted On: 26 SEP 2023 2:43PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج اعلان کیا ہے کہ عظیم اداکارہ  محترمہ وحیدہ رحمان کو سال 2021 کے لیے دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔فیصلے کی جانکاری دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی  سنیما میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے  ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی اور اعزاز محسوس ہو رہا ہے۔

وزیر موصوف  نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ محترمہ رحمان ہندی فلموں میں اپنے کرداروں کے لئے بے انتہا سراہی گئی ہیں، جن میں پیاسا، کاغذ کے پھول، چودھویں کا چاند، صاحب بیوی اور غلام، گائیڈ، خاموشی اور کئی دیگر اہم فلمیں  شامل ہیں۔ ان کی  اداکاری کی صلاحیتوں کے بارے میں وزیر موصوف  نے کہا ہے کہ "5 دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں، انہوں نے انتہائی نفاست سے اپنے کردار ادا کیے ہیں، جس کی وجہ سے  انہیں فلم ریشما اور شیرا میں بطور قبیلہ خاتون کے کردار کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ایک پدم شری اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ، وحیدہ جی نے لگن، عزم اور ایک بھارتیہ ناری کی طاقت کی مثال پیش کی  ہے جو اپنی محنت سے اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت حاصل کر سکتی ہے۔’’

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ تجربہ کار اداکارہ کو یہ ایوارڈ ناری شکتی وندن ادھینیم کی منظوری کے فوراً  بعد دیا جا رہا ہے ،  وزیر  موصوف نے کہا کہ "ایک ایسے وقت میں جب تاریخی ناری شکتی وندن ادھینیم پارلیمنٹ سے پاس ہوا ہے، انہیں اس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جانا   ہندوستانی سنیما کی سرکردہ خواتین میں سے ایک کو ایک مناسب خراج تحسین ہے جس نے فلموں کے بعد اپنی زندگی انسان دوستی اور معاشرے کی عظیم تر بھلائی کے لیے وقف کی ہے۔

یہ ایوارڈ 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کے دوران دیا جائے گا۔

درج ذیل ممبران دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے۔

  1. محترمہ آشا پاریکھ
  2. جناب چرنجیوی
  3. جناب پریش راول
  4. جناب پروسینجیت چٹرجی
  5. جناب شیکھر کپور

برسوں کے دوران تجربہ کار اداکارہ نے وہ حاصل کیا جو اس وقت کی بہت کم اداکارہ کر سکتی تھی۔ وحیدہ رحمان نے اپنی اداکاری کی بدولت کئی ایوارڈز جیتے۔ وہ  گائیڈ (1965) اور نیل کمل (1968) میں اپنے کرداروں کے لیے فلم فیئر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔ اداکارہ قومی  ایوارڈ برائے  بہترین اداکارہ (1971) بھی حاصل کر چکی ہیں اور انہیں 1972 میں حکومت ہند کی طرف سے پدم شری سے نوازا گیا، بعد میں انہیں 2011 میں پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ وحیدہ رحمان نے اپنے طویل کیریئر میں 90 سے زائد فلموں میں کام کیا جو  پانچ دہائیوں پر محیط ہے اور زبردست  تعریف حاصل کی۔

*************

ش ح۔ا ک۔ ر ب

U-9964



(Release ID: 1960879) Visitor Counter : 130