وزارت خزانہ

ویواد سے وشواس -1  اسکیم کے تحت آغاز سے اب تک 10000 سے زیادہ  ایم ایس ایم ایز  کے دعووں  کو منظوری دی گئی


ایم ایس ایم ایز کے لئے  256 کروڑ روپے کی  راحتی امداد  سے  بینکوں کے قرضوں  کی  دستیابی  کو یقینی بنایا گیا

Posted On: 26 SEP 2023 1:43PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط  درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کے لئے ایک بڑی راحت دیتے ہوئے  حکومت ہند  کی مختلف وزارتوں / محکموں  نے  ایم ایس ایم ایز  کو  کووڈ – 19  وبا  کی مدت کے لئے  راحت فراہم کرنے کے مقصد  سے ‘ویواد  سے وشواس – 1’ اسکیم کے تحت   10000  سے زیادہ  ایم ایس ایم ایز کے دعووں کو منظور کرلیا ہے۔ اس سے  قرضوں کی ضمانت کے بغیر ایم ایس ایم ایز  کے لئے  256  کروڑ روپے سے زیادہ  کے  بینک کے قرضوں کی دستیابی  ممکن ہوئی ہے۔

 سب سے زیادہ راحت ،  پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت (ایم او  پی این جی) کے ذریعہ  116.47  کروڑ روپے  دی گئی ہے۔ اس میں  ایم او پی این جی  کے انتظامی کنٹرول کے تحت  ایجنسیوں کے ذریعہ  ادا کی گئی رقم اور  دعووں کی رقم  شامل ہے۔

دعووں کو پورا کرنے اور  رقم کی ادائیگی  کے لحاظ  سے  5 سب سے بڑی وزارتوں  کا جدول مندرجہ ذیل ہے:

وزارت کا نام

 ادا کی گئی رقم (کروڑ میں)

 منظور شدہ دعووں کی تعداد

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

116.47

2,807

ریلوے کی وزارت

79.16

2,090

وزارت دفاع

23.45

424

اسٹیل کی وزارت

14.48

244

بجلی کی وزارت

6.69

119

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ویواد  سے وشواس – 1 -  ایم ایس ایم ایز  کے لئے  اسکیم  کا اعلان  مرکزی وزیر خزانہ نے  24-2023  کی اپنی  بجٹ  تقریر میں کیا تھا۔ اس  اسکیم کا  آغاز  وزارت خزانہ  نے  17  اپریل  2023  کو  حکومت  کے ای-  مارکیٹ پلیس  (جی ای ایم)  پورٹل  پر کیا تھا۔ اسکیم کے تحت  جی ای ایم پورٹل پر راحت کے لئے دعووں کو داخل کرنے کی  آخری تاریخ  31  جولائی  2023  تھی۔ جی ای ایم  نے  اس اسکیم کے مقصد سے  ایک مخصوص پورٹل  تیار کیا تھا۔

اخراجات کے محکمے نے  11  اپریل 2023   کو  دعووں کی جانچ کے لئے  اسکیم اور طریقہ کار  کی تفصیل سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں۔ بعد میں اس اسکیم کے دائرہ کار  کو  بڑھایا گیا  تاکہ اس میں  خریداری اور  کمائی سے متعلق  ٹھیکوں  کو شامل کیا جاسکے۔ اسکیم کے تحت  کارکردگی سے متعلق  منہا کی گئی سکیورٹی  کا 95  فیصد ریفنڈ  اور  نقد  رقم کے نقصان  کی بھر پائی  کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ   کنٹریکٹ پر عمل در آمد میں ناکام رہنے کے لئے بھی  ایم ایس ایم ایز  کو  راحت فراہم کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت  فراہم کی گئی راحت  حکومت کی طرف سے  ایم ایس ایم ای کے سیکٹر  کو  کو وڈ – 19  وبا کے دوران  ہونے والے نقصان  کو دور کرتے ہوئے  اسے فروغ دینا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- وا - ق ر)

(26-09-2023)

U-9963



(Release ID: 1960841) Visitor Counter : 85