وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم   26-27    ستمبر کو گجرات کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم تابناک گجرات عالمی  سربراہ کانفرنس کے 20 سال  کا جشن منانے والے پروگرام میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم  بوڈیلی، چھوٹا ادے پور میں 5200 کروڑ روپئے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

پورے گجرات میں اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو  زبردست فروغ حاصل ہوگا کیونکہ وزیر اعظم ’ مشن اسکولس آف ایکسی لینس‘ کے  پروگرام کے تحت 4500 کروڑ روپئے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم   ’ودیا سمیکشا کیندر 2.0‘  پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 25 SEP 2023 5:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26-27 ستمبر، 2023 ء کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ 27 ستمبر کو صبح 10 بجے کے قریب، وزیر اعظم  تابناک گجرات  عالمی سربراہ کانفرنس کے 20 سال مکمل ہونے کے جشن کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 12:45 بجے، وزیر اعظم بوڈیلی، چھوٹا اودے پور پہنچیں گے، جہاں وہ  5200 کروڑ روپئے  سے زیادہ کے پروجیکٹوں  کو قوم کو  نام وقف کریں گے اور   سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

تابناک گجرات عالمی سربراہ کانفرنس کے 20 سال

وزیر اعظم  احمد آباد کے سائنس سٹی میں  تابناک گجرات عالمی سربراہ کانفرنس کے 20 سال مکمل ہونے کی تقریب کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس میں صنعتی انجمنوں، صنعت و تجارت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، نوجوان کاروباری افراد، اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے کالجوں کے طلباء سمیت دیگر افراد  بھی شرکت  کریں گے ۔

تابناک گجرات عالمی سربراہ کانفرنس کا آغاز  ، اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہوا تھا۔ 20 سال پہلے 28 ستمبر  ، 2003 ء کو تابناک گجرات عالمی سربراہ کانفرنس  کا سفر شروع ہوا۔ وقت گزرنے کے ساتھ، یہ واقعی ایک عالمی ایونٹ میں تبدیل ہو گیا، جس نے  بھارت میں سب سے بڑے کاروباری اجلاسوں میں سے ایک ہونے کا درجہ حاصل کیا۔ 2003 ء میں تقریباً 300 بین الاقوامی شرکاء کے ساتھ، سربراہ اجلاس میں 2019 ء میں 135 سے زائد ممالک کے ہزاروں مندوبین کی زبردست شرکت  کا مشاہدہ کیا گیا ۔

پچھلے 20 سالوں میں، تابناک گجرات عالمی سربراہ کانفرنس کو  ’’ گجرات کو سرمایہ کاری کے ترجیحی  مقام کے طور پر  قائم کرنے ‘‘  سے لے کر ’’ نئے بھارت کی تشکیل ‘‘  تک فروغ  حاصل  ہوا ہے۔  تابناک گجرات کی بے مثال کامیابی پورے ملک کے لیے ایک رول ماڈل بن گئی ہے اور اس نے  ملک کی دیگر ریاستوں کو بھی  ، اس طرح کی سرمایہ کاری کے اجلاسوں کے انعقاد  کرنے  کی ترغیب دی ہے۔

وزیر اعظم بوڈیلی، چھوٹا ادے پور میں

پورے گجرات میں اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر فروغ ملے گا کیونکہ وزیر اعظم ’ مشن اسکولس آف ایکسی لینس ‘  پروگرام کے تحت 4500 کروڑ روپئے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد  رکھیں گے اور قوم کے نام  وقف کریں گے۔ ہزاروں نئے کلاس رومز، اسمارٹ کلاس رومز، کمپیوٹر لیبز، ایس ٹی ای ایم  (سائنس، ٹیکنالوجی انجینئرنگ، اور ریاضی) کی لیبز اور گجرات کے اسکولوں میں تعمیر کردہ دیگر بنیادی ڈھانچے کو  ، وزیر اعظم قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ مشن کے تحت پورے گجرات کے اسکولوں میں ہزاروں کلاس رومز کو بہتر اور  جدید بنانے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیر اعظم پروجیکٹ ’ودیا سمیکشا کیندر 2.0‘ کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ پروجیکٹ ’ودیا سمیکشا مرکز‘ کی کامیابی پر بنایا جائے گا  ، جس نے گجرات میں اسکولوں کی مسلسل نگرانی اور طلبا کی آموزش کے نتائج میں بہتری کو یقینی بنایا ہے۔ ’ودیا سمیکشا کیندر 2.0‘ گجرات کے تمام اضلاع اور بلاکس میں ودیا سمیکشا کیندروں کے قیام کا باعث بنے گا۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے  ، جن میں وڈودرا ضلع کے تعلقہ سینور میں ’اودارا دبھوئی -سینور-ملسار-آسا روڈ‘ پر نرمدا ندی کے  پر تعمیر کردہ نیا پل بھی شامل ہے۔   اس کے علاوہ ، چھاب تالاو   ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ، داہود میں پانی کی فراہمی کا پروجیکٹ، وڈودرا میں معاشی  طور پر کمزور طبقے کے لیے تقریباً 400 نئے تعمیر شدہ مکانات، پورے گجرات کے 7500 گاؤں میں ولیج وائی فائی پروجیکٹ؛ اور داہود میں نو تعمیر شدہ جواہر نوودیا ودیالیہ شامل ہیں ۔

وزیراعظم چھوٹا اودے پور میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ ِبنیاد  بھی رکھیں گے۔ گودھرا، پنچ محل میں ایک فلائی اوور ؛ اور مرکزی حکومت کی ’براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ  ( بی آئی این ڈی )  ‘  اسکیم کے تحت داہود میں ایف ایم ریڈیو اسٹوڈیو تعمیر کیا جائے گا۔

 

**********

 

(ش ح۔   وا ۔ع ا  )

U-9929


(Release ID: 1960619) Visitor Counter : 106