صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
سال2021 بیچ کے آئی اے ایس افسروں نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی
آئی اے ایس افسروں سے صدر جمہوریہ نے کہاکہ ہندوستان کو ایک شمولیت والا اور ترقی یافتہ ملک بنانا آپ کا اجتماعی مقصد ہے
Posted On:
25 SEP 2023 1:52PM by PIB Delhi
سال2021 بیچ کے 182 آئی ا ے ایس افسروں کے ایک گروپ نے، جو اس وقت مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں میں اسسٹنٹ سکریٹریز کے طور پر تعینات ہیں، آج (25 ستمبر، 2023) راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
صدرجمہوریہ نے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختیار، رول اور ذمہ داری کے لحاظ سے ان کی خدمات کسی بھی دوسری سروس سے الگ قسم کی ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایک خدمت نہیں بلکہ ایک مشن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشن ہندوستان اور اس کے عوام کو اچھی حکمرانی کے فریم ورک کے تحت آگے لے جانے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اور اس کے لوگوں کی خدمت ہی ان کا کام ہے۔ ہندوستان کو ایک شمولیت والا اور ترقی یافتہ ملک بنانا ان کا اجتماعی مقصد ہے۔وہ ساتھی نوجوان شہریوں کو مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے قابل بنا کر بہت بڑا رول اداکرسکتے ہیں۔ ان کے پاس 2047 کے ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں تعاون کرنے کا بہترین موقع ہے۔وہ اپنے عزم اور تخلیقی صلاحیت کے ذریعہ ہمارے ملک کی کایا پلٹ کرنے میں موثر تبدیلی لانے والے ایجنٹ بن سکتے ہیں۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ جس ہمدرد سول سرونٹ کا دل غریبوں اور پسماندہ افراد کے لیے دھڑکتا ہے وہی حقیقی معنوں میں سول سرونٹ ہے جو محض ایک کیریئر کی فکر کرنے والے بیوروکریٹ سے بالکل الگ ہوتاہے۔معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے لوگوں کی ترقی سول سرونٹ کے لیے اعتقاد کا حصہ ہونا چاہیے۔انہوں نے ان سے اپیل کی کہ وہ ’فائل سےفیلڈتک ‘اور ’فیلڈسے فائل تک‘ کے درمیان تعلق کو سمجھنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام پر مرکوز مستعدی اور حساسیت سے وہ فائلوں کے معاملے میں کہیں زیادہ بامعنی انداز میں کام کرسکیں گے۔
صدرجمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-
***********
ش ح ۔ ا گ - م ش
U. No.9907
(Release ID: 1960392)
Visitor Counter : 101