کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے  بھارت میں ‘ایز آف ڈوئنگ بزنس’ کو  اور بہتر کرنے میں حکومت کے عزم کو  واضح کیا


جناب گوئل نے ‘بڑا بزنس’ کے انترپرینیورز لانچ پیڈ  پروگرام میں سبھی  شرکاء کو  بڑے خواب دیکھنے،  لچک دار بننے اور  بھارت کی ترقی میں تعاون دینے کے لئے حوصلہ افزائی کی

جی-20  کی بھارت کی صدارت میں ملک میں ہوئی ترقی دنیا کے سامنے  پیش کرنے کا موقع فراہم کیا: جناب گوئل

جناب گوئل نے  بھارتی نوجوانوں کی آرزو مندانہ فطرت کو تسلیم کیا، جو تیز تر  ترقی کے متمنی ہیں

Posted On: 23 SEP 2023 6:54PM by PIB Delhi

کامرس و صنعت ، صارفین کے امور ،  خوراک  اور  عوامی نظام تقسیم  اور  ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے  بھارت  میں ‘ایز آف ڈوئنگ بزنس’  میں بہتری لانے  اور  یہاں کاروبار  شروع کرنے اور  چلانے  کو  سہل بنانے کے تعلق سے  حکومت  کے عزم کو واضح کیا۔ نئی دہلی میں منعقد  ‘ بڑا بزنس’  کے  انتر پرینیورز  لانچ پیڈ پروگرام سے آج خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے اسٹارٹ اپ  انڈیا  پہل  کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔ ملک میں  2016  میں   450  اسٹارٹ  تھے،  جو بڑھ کر آج ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئے ہیں، جس سے  بھارت  دنیا کا  سب سے بڑا  اسٹارٹ اپ  ماحولیاتی نظام بن گیا ہے۔

جناب گوئل نے پروگرام میں  ایک حوصلہ افزا  تقریر کی  اور  اپنے خود کے  انتر پرینیور شپ کے سفر  اور  راستے میں آئے چیلنجوں کے بارے میں بتایا۔  انہوں نے سبھی شرکاء  کو  بڑے خواب دیکھنے ،  لچک دار بننے  اور  بھارت  کی ترقی میں تعاون دینے  کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بھارت  کے روشن مستقبل کا تصور  کرتے ہوئے  شرکاء  کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات  کا اظہار کیا۔

جی-20  کی  بھارت کی صدارت   کو ملی  عالمی سطح پر  قبولیت  کا ذکر کرتے ہوئے جناب گوئل نے  اس بات پر زور دیا کہ  کیسے  اس  نے  وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی  دور اندیش قیادت  میں ملک میں کی گئی ترقی کو دنیا کے سامنے پیش کرنے  کا موقع  فراہم کیا۔ انہوں نے سخت محنت اور لگن کے ذریعہ  آرزو مندانہ  نشانوں کو  حاصل کرنے ، عز ت نفس اور  خوشحال مستقبل کو   آگے بڑھانے کی ضرورت پر  زور دیا۔

 انہوں نے بھارتی نوجوانوں  کی آرزو مندانہ فطرت  کو تسلیم کیا ، جو  تیز  تر ترقی  کے  متمنی ہیں۔  انہوں نے  ‘امرت کال ’  میں بھارت کی ترقی  کی بنیاد  کے طور پر  ملک کے نوجوانوں کے اہم رول پر زور دیا۔ ہندوستان  کی اوسط  عمر  30  سال سے کم ہونے  اور  آبادی  کا فائدہ  آئندہ  تین دہائیوں تک جاری رہنے کے ساتھ  انہوں نے  یقین  کا اظہار کیا کہ 2047  تک  بھارت کی معیشت  تیزی سے  ترقی حاصل کرے گی۔

جناب پیوش گوئل نے بتایا کہ  دنیا  بھارت میں   دستیاب  مواقع  اور  اس کے تنوع  اور  اقتصادی ترقی کے تئیں  تیزی سے  راغب ہو رہی ہے۔  انہوں نے اس بات پر  زور دیا کہ  بھارت کے  ایس ٹی ای ایم  گریجویٹ  پوری دنیا میں  توجہ کا مرکز ہیں۔

نو آبادیاتی ذہنیت  سے  الگ  بھارت میں  آئی بڑی تبدیلی کے اشارے  کی شکل میں  انہوں نے  بھارت منڈپم ، یشو بھومی،  کرتویہ  پتھ اور  پردھان منتری سنگرہالیہ  جیسے  مختلف  تبدیلی لانے والے پروجیکٹوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے وزیراعظم کی قیادت میں بجلی کنکشن،  ڈیجیٹل کنکٹی وٹی، رسوئی گیس تک رسائی، پائپ  سے پانی  کی سپلائی  اور  صحت اور تعلیم میں ترقی  جیسے  فلاحی  اقدامات کے ذریعہ  سبھی 140  کروڑ  بھارتیوں  کی زندگی میں  بہتری لانے  کے حکومت کے عزم  پر  زور دیا۔

جناب گوئل نے سبھی شہریوں سے  ملک کی ترقی کے لئے  فرض  اور لگن کے جذبے  سے کام کرنے  کی درخواست کی۔ انہوں نے شرکاء  کو  توانائی  اور علم  فراہم کرنے ، انتر پرینیور شپ ترقی  کو  بڑھاوا دینے کے لئے  اس  انتر پرینیورشپ  لانچ پیڈ کی تعریف کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ف ا - ق ر)

U-9998



(Release ID: 1960293) Visitor Counter : 110