شہری ہوابازی کی وزارت

جناب  جیوترادتیہ ایم سندھیا نے اروناچل پردیش کے تیزو ہوائی اڈے پر نئے بنیادی ڈھانچے کا افتتاح کیا


ایک سو سترکروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ  نئے بنیادی ڈھانچے میں رن وے کی توسیع، ایک نیا ایپرن ، ایک نئی ٹرمینل عمارت، اور ایک فائر اسٹیشن کے ساتھ اے ٹی سی ٹاور شامل ہیں

جناب سندھیا نے اڑان 5.0 اسکیم کے تحت ایٹا نگر سے تین براہ  راست راستوں کا اعلان کیا: ایٹا نگر سے دہلی، ایٹا نگر سے جورہاٹ ، اور ایٹا نگر سے روپسی، جلد ہی کام کرنے لگیں گے

Posted On: 24 SEP 2023 7:42PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج اروناچل پردیش میں تیزو ہوائی اڈے کے نئے تیار کردہ بنیادی ڈھانچے کا افتتاح کیا۔

تیزو ایئر پورٹ  ایک گھریلو ہوائی اڈا ہے جو تیزو قصبے میں واقع ہے  اور  ایک ہی رن وے سے چلتا ہے۔ ہوائی اڈہ 212 ایکڑ اراضی پر محیط ہے، اور یہ اے ٹی آر 72 قسم کے طیاروں کے آپریشن کا بندو بست کرنے کے قابل ہے۔ اے اے آئی نے ریاستی حکومت کی درخواست پر تیزو ہوائی اڈے کو چلانے کے لیے ترقی اورتجدید کاری کا کام شروع کیا گیا ہے۔ 170کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ  نئے بنیادی ڈھانچے میں رن وے کی توسیع(1500mx30m) ، ایک نیا ایپرن ، ایک نئی ٹرمینل عمارت، اور ایک فائر اسٹیشن کے ساتھ اے ٹی سی ٹاور شامل ہیں ۔

شہری ہوابازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے شمال مشرقی خطہ کی ترقی کو ایک خاص تحریک ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی نے شمال مشرقی ہندوستان کو ہندوستان کا' ہیرا' (ڈائمنڈ) بنا دیا ہے، جس کا مطلب ہے ہائی وے، انٹرنیٹ، ریلوے اور ہوا بازی – یہ وہ چار بنیادی اجزاء  ہیں جو خطے کو جامع ترقی کے قابل بنا رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ ریجنل کنیکٹیویٹی اسکیم(آر سی ایس) – اڑان کے بارے میں بات کرنے کے لیے آگے بڑھے جس سے خطے کو زبردست فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اڑان  اسکیم کے ذریعہ شہری ہوا بازی کو جمہوری بنایا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ 2.50 لاکھ سے زیادہ اڑان پروازوں نے اسکیم کے تحت 1.37 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو سفر کرنے میں مدد کی ہے۔

انہوں نے ریاست اروناچل پردیش کے شہری ہوا بازی کے شعبے کی حالت کے بارے میں بات کی۔ 2014 کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ 2014 تک اروناچل پردیش میں کوئی ہوائی اڈہ نہیں تھا اور 9 سال کے عرصے میں، 4 نئے ہوائی اڈے تیار کیے گئے ہیں اورانہیں  آپریشنل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیزو میں نئی ٹرمینل کی  عمارت خطے کے رابطوں میں مزید اضافہ کرے گی اور خطے کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وزیر موصوف نے اڑان 5.0 اسکیم کے تحت ایٹا نگر سے تین براہ راست راستوں ایٹا نگر سے دہلی، ایٹا نگر سے جورہاٹ ، اور ایٹا نگر سے روپسی کا بھی اعلان کیا ، جن پر  جلد ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RVGK.jpg

تیزو ہوائی اڈے کو شہری ہوا بازی کی وزارت کی آر سی ایس اڑان اسکیم کے تحت 2018 میں فعال کیا گیا تھا۔ یہ ہوائی اڈہ فی الحال الائنس ایئر اور فلائی بگ ایئر لائن کی باقاعدہ طے شدہ پروازوں کے ذریعہ ڈبرو گڑھ، امپھال اور گوہاٹی سے منسلک ہے۔

 

ٹرمینل بلڈنگ کی نمایاں خصوصیات

ٹرمینل ایریا: 4000 مربع میٹر۔

زیادہ استعمال کے اوقات میں سروس کی گنجائش: 300 مسافر

چیک ان کاؤنٹر: 05 + (03 مستقبل میں)

کیروسل آمد    02

ائیر کرافٹ پارکنگ بے: 02 – اے ٹی آر-72  قسم کے ہوائی جہاز۔

 

پائیداری کی خصوصیات:

ڈبل انسولیٹیڈروفنگ سسٹم

توانائی سے بھرپور ایچ وی اے سی اور روشنی کا نظام

کم ہیٹ گین گلیزنگ

ای سی بی سی کے مطابق آلات

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم

فلشنگ اور باغبانی کے مقاصد کے لیے پانی کا دوبارہ استعمال

رین واٹر ہارویسٹنگ پائیدار شہری نکاسی کے نظام کے ساتھ مربوط ہے

موثر پانی کے فکسچر کا استعمال

 

منصوبے کے فوائد

زیادہ آمد و رفت کو منظم کرنے کے لیے ہوائی اڈے کی گنجائش میں توسیع

ملک کے باقی حصوں کے ساتھ شمال مشرقی علاقے کے بہتر رابطے کو یقینی بنانا

سیاحت، تجارت اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینا

خطے کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا

A group of people standing in front of a large black boardDescription automatically generated

تقریب کی نظامت اروناچل پردیش کے نائب وزیر اعلی جناب چونا مین نے کی ۔اس موقع پر   اروناچل پردیش کی سیاحت اور شہری ہوا بازی کے وزیر جناب نکاپ نالو ، رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) جناب نبم ریبیا، رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) ایس ایچ۔ تاپیر گاؤاور حکومت ہند کی  شہری ہوا بازی کی وزارت میں سکریٹری جناب ووملمنگ ولنم موجود تھے۔

تیزو ایک چھوٹا سا شہر ہے جو دریائے لوہیت کے کنارے واقع ہے اور یہ اروناچل پردیش کے لوہیت ضلع کا صدر مقام ہے۔ یہ قصبہ اپنی قدرتی خوبصورتی کے لیے جانا جاتا ہے، جس کے چاروں طرف سرسبز و شاداب جنگلات اور پہاڑیاں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع  (

9886



(Release ID: 1960258) Visitor Counter : 100