وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فوجی سربراہ نے کاروار بحری اڈے كا دورہ اور طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ کا معائنہ کیا


اہم بنیادی ساختیاتی اور دیگر حكمت انگیز اقدامات میں پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 24 SEP 2023 6:02PM by PIB Delhi

فوجی سربراہ (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے 23 ستمبر 2023 کو کاروار میں بحری اڈے كا دورہ اور طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بحری اڈے میں اہم بنیادی ساختیات، رہائش اور دیگر حكمت انگیز اقدامات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

سی ڈی ایس نے کاروار بحری علاقے اور پروجیکٹ سی برڈ کے سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے بحری اڈے كو آگے کی سوچ كا متحمل اور موافقت پذیر کے طور پر قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاكہ متعلقہ اور ابھرتے ہوئے سیکورٹی خدشات کے لیے جوابدہ رہنے کی صلاحیت کے ساتھ مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیاری کو یقینی بنایا جائے۔

*****

 

U.No:9883

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1960191) Visitor Counter : 131