قانون اور انصاف کی وزارت

ملک میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کا ابتدائی اجلاس

Posted On: 23 SEP 2023 4:08PM by PIB Delhi

آج یہاں سابق صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کی صدارت میں اعلی سطحی کمیٹی کی ابتدائی میٹنگ منعقد کی گئی جسے 2 ستمبر 2023 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے حال ہی میں تشکیل دیا گیا ہے تاکہ ملک میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد سے متعلق معاملے کا جائزہ یا جائے اور اس پر سفارشات پیش کی جاسکیں۔ اس اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ ، قانون اور انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال، راجیہ سبھا کے سابق اپوزیشن لیڈر جناب غلام نبی آزاد، 15 ویں فنانس کمیشن کے سابق چیئرمین جناب این کے سنگھ، لوک سبھا کے سابق سکریٹری جنرل ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ، سابق چیف ویجیلنس کمشنر جناب سنجے کوٹھاری نے شرکت کی۔ سینئر ایڈوکیٹ جناب ہریش سالوے نے ورچوئل طور پر اجلاس میں شرکت کی۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کے لیڈر جناب ادھیر رنجن چودھری اس میٹنگ میں موجود نہیں تھے۔

اعلیٰ سطحی کمیٹی کے ارکان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین جناب رام ناتھ کووند نے اجلاس کا ایجنڈا بیان کیا۔

کمیٹی نے ملک میں بیک وقت انتخابات کے معاملے پر تجاویز / آرا حاصل کرنے کے لیے تسلیم شدہ قومی سیاسی جماعتوں ، ریاستوں میں برسرِ اقتدار سیاسی جماعتوں ، پارلیمنٹ میں اپنے نمائندے رکھنے والی سیاسی جماعتوں ، نیز دیگر تسلیم شدہ ریاستی سیاسی جماعتوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ کمیٹی ملک میں بیک انتخابات کے معاملے پر لاء کمیشن آف انڈیا کو بھی مدعو کرے گی تاکہ وہ اپنی تجاویز / آرا پیش کرے۔

اجلاس کا اختتام اظہارِ تشکر کے ساتھ ہوا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9860



(Release ID: 1959897) Visitor Counter : 98