امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے کھلے بازار   میں فروخت کی اسکیم (گھریلو) کے تحت  13 ای نیلامیوں  میں  18.09  ایل ایم ٹی  گندم فروخت کیا

Posted On: 22 SEP 2023 12:56PM by PIB Delhi

گندم اور آٹے کی خردہ قیمت کو کنٹرول کرنے کی خاطر حکومت ہند کے  بازار میں مداخلت کے ایک قدم کے طور پر ، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا  ( ایف سی آئی )  نے گندم کی موجودہ کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) کے برابر  یعنی  2125 روپئے فی کوئنٹل  کی قیمت پر ہفتہ وار ای نیلامی کے ذریعے  کھلے بازار  کی  فروخت کی اسکیم (گھریلو) [او ایم ایس ایس ( ڈی ) ] کے تحت گیہوں کی فروخت کی  پیشکش کی  ہے۔

ملک بھر میں 480 سے زائد ڈپوؤں سے ہفتہ وار نیلامی میں 2.00 ایل ایم ٹی  گندم کی مقدار  فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہے اور سال 24-2023 ء  کے دوران  21 ستمبر ، 2023 ء  تک اسکیم کے تحت  کل 13 ای   نیلامیاں  کی گئیں  ، جن میں 18.09  ایل ایم ٹی  گندم فروخت کی گئی۔

اگست 23 کے دوران گندم کی وزن کی  اوسط فروخت قیمت   2254.71  روپئے فی کوئنٹل  تھی ،   جو 20 ستمبر ، 2023 ء کی ای نیلامی میں  جو کم ہو کر 2163.47 روپے فی کوئنٹل  ہو گئی ۔  گندم کی اوسط قیمت فروخت میں کمی کا رجحان بتاتا ہے کہ کھلی منڈی میں گندم کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ ہر ہفتہ  منعقد  کی جانے والی ای نیلامی میں، پیش کردہ  مقدار  کی فروخت   90 فی صد  سے تجاوز نہیں کر سکی ہے  ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پورے ملک میں گندم  کے ذخیرے کی کافی پیشکش کی جا رہی ہے ۔

او ایم ایس ایس ( ڈی )  پالیسی کے کامیاب نفاذ نے ، اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کھلی منڈی میں گندم کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا گیا ہے اور 24-2023 ء کی باقی مدت میں  او ایم ایس ایس (ڈی )  پالیسی کو جاری رکھنے کے لیے سنٹرل پول میں گندم کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے۔

*************

 

  ش ح۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 9820



(Release ID: 1959690) Visitor Counter : 127