وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

دہشت گردی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث لوگوں کو پلیٹ فارم نہ دیں: ٹیلی ویژن چینلوں کو وزارت اطلاعات ونشریات کا مشورہ

Posted On: 21 SEP 2023 8:49PM by PIB Delhi

اطلاعات ونشریات کی وزارت نے آج ٹیلی ویژن چینلوں کو ایک ایڈوائزری جاری کرکے کہا ہے کہ وہ ایسے افراد کو پلیٹ فارم مہیا نہ کریں جن کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کے الزامات ہیں یا وہ قانون کے ذریعے پابندی لگائی گئی تنظیموں سے متعلق ہوں۔

یہ ایڈوائزری حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن چینل پر ایک غیر ممالک سے تعلق رکھنے والے شخص کے مباحثے میں شرکت کے تناظر میں جاری کی گئی ہے جس کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر جرائم کے سنگین الزامات ہیں جو ایک ایسی تنظیم سے ہے جسے ہندوستان میں غیر ممنوعہ میں قرار دیا جاچکا ہے۔بحث کے دوران اس شخص نے کئی ایسے تبصرے کیے جو ملک کے اتحاد /سالمیت، ہندوستان کے تحفظ کے تناظر میں دوست ممالک کے ساتھ ہندوستان کے باہمی تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے اور ملک کے عوامی نظم وضبط کو بھی اس سے نقصان پہنچنے کا سخت اندیشہ لاحق ہے۔

وزارت نے واضح طور سے کہا ہے کہ سرکار میڈیا کی آزادی کو برقرار رکھنا چاہتی ہےاور آئین کے تحت اس کے اختیارات کا احترام کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن چینلوں کے ذریعے نشر شدہ مواد کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس (ریگولیشن) ایکٹ 1995 سمیت دفعہ 20 کی ذیلی دفعہ (2) کی خلاف ورزی بھی ہے۔

تفصیلی ایڈوائزری ذیل میں دیے گئے لنک پر دستیاب ہے:

https://new.broadcastseva.gov.in/digigov-portal-web-app/Upload?flag=iframeAttachView&attachId=140712323&whatsnew=true

 

*************

  ش ح۔ ج ق ۔ ج ا  

U-9811


(Release ID: 1959563) Visitor Counter : 138