وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے راجیہ سبھا کے ان تمام ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ناری شکتی وندن ادھینیم کے لیے ووٹ کیا
Posted On:
21 SEP 2023 10:50PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ناری شکتی وندن ادھینیم کے لیے ووٹ کرنے والے راجیہ سبھا کے تمام ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے تبصرہ کیا کہ یہ ہمارے ملک کے جمہوری سفر میں ایک فیصلہ کن لمحہ ہے اور ملک کے 140کروڑ شہریوں کو مبارک باد دی۔
انہوں نے اجاگر کیا کہ یہ صرف ایک قانون نہیں ہے بلکہ ان ان گنت خواتین کو خراج عقیدت ہے جنہوں نے ہمارے ملک کی تعمیر کی اور یہ یقینی بنانے کی عہدبندی میں ایک تاریخی قدم ہے کہ ان کی آواز مزید مؤثر ڈھنگ سے سنی جائے۔
وزیراعظم نے X پرپوسٹ کیا :
’’ہمارے ملک کے جمہوری سفر میں ایک فیصلہ کن لمحہ ! 140 کروڑ ہندوستانیوں کو مبارک باد ۔
میں ان تمام راجیہ سبھا کے ممبران کو مبارک باد دیتاہوں جنہوں نے ناری شکتی وندن ادھینیم کے لیے ووٹ کیا ہے۔اس طرح کی اتفاق رائے سے حمایت درحقیقت بہت مسرت انگیزہے۔
پارلیمنٹ میں ناری شکتی وندن ادھینیم کی منظوری کے ساتھ ہم ہندوستان کی خواتین کے لیے مضبوط قیادت اور ان کو بااختیار بنانے کے عہد کی ابتداء کرتے ہیں۔یہ محض ایک قانون نہیں ہے، یہ ان ان گنت خواتین کو خراج عقیدت ہے جنہوں نے ہمارے ملک کی تعمیر کی ہیں۔ ہندوستان ان کے ابھرنے کی طاقت اورتعاون سے مالا مال ہواہے۔
جیسا کہ ہم آج تسلیم کرتے ہیں ہمیں اپنے ملک کی تمام خواتین کی طاقت، حوصلے اور غیر معمولی جذبے کی یاد آتی ہے۔یہ تاریخی قدم یہ یقینی بنانے کا عہد ہے کہ ان کی آواز کو اب اور بھی مؤثر طریقے سے سنا جائے گا‘‘۔
*************
ش ح۔ ج ق ۔ ج ا
U-9808
(Release ID: 1959558)
Visitor Counter : 111
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam