شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گھریلوایئرلائنز کے ذریعہ سفرکرنے والے مسافروں کی تعداد میں سالانہ 38.27فیصد اورماہانہ 23.13فیصد کا اضافہ درج کیاگیا


گھریلوایئرلائنز کے ذریعہ جنوری تااگست  2023سفرکرنے والے مسافروں کی تعداد1190.62لاکھ تک پہنچی

شیڈولڈگھریلوایئرلائنز میں منسوخی کی مجموعی شرح 0.65فیصد رہی

Posted On: 21 SEP 2023 12:44PM by PIB Delhi

گھریلو ہوابازی کی صنعت میں سال 2023کے پہلے 8مہینوں کے دوران مسافروں کی آمدورفت میں زبردست اضافہ درج کیاگیاہے ۔ جدیدترین اعدادوشمار  کے تجزیئے کے مطابق جنوری سے اگست  2023 کے درمیان گھریلوایئرلائنز کے ذریعہ سفرکرنے والے مسافروں کی تعداد 1190.62لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 38.27فیصد زیادہ ہے۔

صرف اگست  2023کے مہینے میں ہی مسافروں کی تعداد میں زبردست ماہانہ 23.13فیصد کااضافہ درج کیاگیاہے ، جس میں 148.27لاکھ مسافروں نے سفرکیا۔ مسافروں کی تعداد میں اضافے کا یہ رجحان صنعت کے ابھرنے کی قوت اور عالمی وباء کے چیلنجوں سے بحالی کا عکاس ہے ۔

مسافروں کی آمدورفت میں  زبردست اضافے کے باوجود یہ بات قابل ذکرہے کہ اگست 2023میں شیڈولڈ گھریلوایئرلائنز نے منسوخی کی مجموعی شرح محض  0.65فیصد رہی ۔ اگست 2023کے دوران شیڈولڈایئرلائنز کے ذریعہ مسافروں سے متعلق کل 288شکایتیں کی گئیں اوراس طرح 10ہزارمسافروں کے لئے شکایت کی شرح تقریبا 0.23درج کی گئی ۔ شکایتوں اورمنسوخی کی یہ انتہائی کم شرح صارفین کے اطمینان  کو ترجیح دینے اورمسافروں کو بھروسہ منداورموثر خدمات فراہم کرنے کی صنعت کی کوششوں  کی ایک مثال ہے ۔

سیکٹرمیں اس فروغ کی ستائش کرتے ہوئے شہری ہوابازی اوراسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوتی آدتیہ ایم سندھیا نے کہاہے کہ یہ مسلسل ترقی ایئرلائنز ، ہوائی اڈوں اورشہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعہ مشترکہ طورپر ایک محفوظ ، موثر اور صارفین پرمرکوز ہوابازی کاماحولیاتی نظام تیارکرنے کی ایک مثال ہے ۔ ہوابازی کی صنعت سفرکی مانگ اورضابطوں کو اپناتے ہوئے مسافروں کے تحفظ اورآرام کو یقینی بنانے کے لئے عہد بستہ ہے ۔ جیسے جیسے فضائی سفر بحال ہورہاہے، گھریلوایئرلائنز پورے بھارت میں اقتصادی ترقی اور کنکٹی وٹی میں سہولت پیداکرنے میں اہم رول اداکرنے کے لئے تیارہے ۔

**********

 

(ش ح۔  و ا۔ع آ)

U-9776


(Release ID: 1959324) Visitor Counter : 121