محنت اور روزگار کی وزارت
زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیےصارفین کی قیمتوں کا کل ہند عدد اشاریہ - اگست، 2023
Posted On:
21 SEP 2023 10:09AM by PIB Delhi
زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لیےماہ اگست 2023 کے صارفین کی قیمتوں کے کل ہندعدد اشاریہ (بیس:1986-87=100)میں بالترتیب 9 پوائنٹس اور 8 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس سے وہ بڑھ کر بالترتیب 1224 (ایک ہزار دو سو چوبیس) اور 1234 (ایک ہزار دو سو چونتیس) ہو گیاہے۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عمومی اشاریہ میں اضافے کی بڑی وجہ فوڈ گروپ رہا ہےجو کہ بالترتیب 8.38 اور 7.69 پوائنٹس تک پہنچا جس کی بنیادی وجہ چاول، گیہوں کےآٹے، دالوں، دودھ،بکرے کے گوشت، چینی، گڑ، سوکھی مرچ ، ہلدی، لہسن، پیاز، مکسڈ مصالحہ وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ رہاہے۔
عدد اشاریہ میں اضافہ الگ الگ ریاستوں میں الگ الگ رہا ہے۔ زرعی مزدوروں کے معاملے میں، اس میں 20 ریاستوں میں 2 تا 19 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تمل ناڈو 1423 پوائنٹس کے ساتھ عدد اشاریہ کے معاملے میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 942 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں سب سے نیچے ہے۔
دیہی مزدوروں کے معاملے میں 20 ریاستوں میں 2 تا 18 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آندھرا پردیش 1412 پوائنٹس کے ساتھ عدد اشاریہ کے معاملے میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 1003 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں سب سے نیچے ہے۔
ریاستوں میں، زرعی مزدوروں کے معاملے میں صارفین کی قیمت کے اشاریہ نمبروں میں سب سے زیادہ اضافہ میگھالیہ (19 پوائنٹس)ہوا اور دیہی مزدوروں کے معاملے میں گجرات اور میگھالیہ (دونوں میں ہر ایک میں 18،18 پوائنٹس) میں ہوا، بنیادی طور پر چاول، دالوں،بیف، مونگ پھلی کا تیل، پیاز، مرچ ہری/خشک، جلاؤ لکڑی کی قیمتوں اور بس کے کرایہ وغیرہ میں اضافہ کی وجہ سے ہوا ہے۔
ماہ اگست 2023 میں سی پی آئی- اے ایل اورسی پی آئی- آر ایل پر مبنی افراط زر کی پوائنٹ ٹو پوائنٹ شرح بالترتیب 7.37 فیصد اور 7.12 فیصد رہی جو کہ ماہ جولائی، 2023 میں بالترتیب 7.43 فیصد اور 7.26 فیصد تھی اور گذشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران بالترتیب 6.94 فیصد اور 7.26 فیصد تھی۔ اسی طرح اگست، 2023 میں خوراک کی افراط زر بالترتیب 8.89 فیصد اور8.64 فیصدرہی جبکہ ماہ جولائی 2023 میں یہ بالترتیب 8.88 فیصد اور 863 فیصد رہی جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران بالترتیب 6.16 فیصد اور 6.21 فیصد تھی۔
صارفین کی قیمتوں کا کل ہند عدد اشاریہ (عمومی اور گروپ وار):
گروپ
|
زرعی مزدور
|
دیہی مزدور
|
|
جولائی, 2023
|
اگست, 2023
|
جولائی, 2023
|
اگست, 2023
|
عمومی عدد اشاریہ
|
1215
|
1224
|
1226
|
1234
|
خوراک
|
1152
|
1164
|
1158
|
1170
|
پان سپاری وغیرہ
|
1992
|
1994
|
2002
|
2004
|
ایندھن اور روشنی
|
1304
|
1303
|
1295
|
1295
|
کپڑے ،بیڈنگ اور جوتے ،چپل
|
1258
|
1253
|
1302
|
1300
|
متفرق
|
1266
|
1272
|
1271
|
1276
|
ماہ ستمبر 2023 زرعی مزدوروں کے لئے صارفین کی قیمتوں کا عدد اشاریہ (سی پی آئی- اے ایل) اوردیہی مزدوروں کے لئے صارفین کی قیمتوں کا عدد اشاریہ (سی پی آئی -آر ایل)20 اکتوبر 2023 کو جاری کیا جائے گا۔
*************
ش ح۔ ا گ ۔م ش
(U-9767)
(Release ID: 1959278)
Visitor Counter : 144