وزارت دفاع

ٓئی سی جی کا آلودگی پرقابوپانے والاجہاز’’سمدرپرہاری‘‘نے تھائی لینڈ کے عہدیداروں کے ساتھ بینک کاک کے کھلانگ توئی بندرگاہ میں آلودگی کو روکنے سے متعلق ٹیبل ٹاک مشقیں کیں


مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطربھارت کی بحری مہارت اور عہد بستگی کااظہارکیا

پنیت ساگرابھیان کے ایک حصے کے طورپرجہاز کے عملہ نے این سی سی کیڈٹوں اورسفارت خانے کے عہدیداروں کے ساتھ پٹایاساحل پرصفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دیں

Posted On: 21 SEP 2023 10:13AM by PIB Delhi

مشترکہ چیلنجوں ، خاص طورپر سمندری آلودگی سے نمٹنے کی خاطربھارت کی بحری مہارت اور عہد بستگی کو اجاگرکرتے ہوئے بھارتی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی ) کے آلودگی کی روک تھام کرنے والے جہاز’سمدرپرہاری‘نے اپنے چارروزہ دورے کے آخری دن 20ستمبر2023کو تھائی لینڈ کے ہانگ کانگ میں کھلونگ توئی بندرگاہ پرآلودگی کی روک تھام کے لئے جامع ٹیبل ٹاک مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ ان مشقوں میں تھائی لینڈ کے بحری انفورسمنٹ کوارڈینیشن سینٹر(ایم ای سی سی ) ، کسٹم کے محکمے ، بحری محکمے ، رائل نیوی ، ماہی گیری کےمحکمے کے اہلکاروں اوردیگر سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی ۔

ان مشقوں میں آئی سی جی کے اشتراک سے تھائی لینڈ کے سمندری آلودگی سے متعلق سرگرمیوں کے ہنگامی منصوبے کومرتب کیاگیااور اس کی آزمائش کی گئی ۔ اس میں سروسیز کے مابین معلومات کے تبادلے اور بات چیت کے ماحول کی ہمت افزائی کی گئی تاکہ تیل سے آلودگی کی  حقیقی صورت حال میں بلارکاوٹ تعاون کو یقینی بنایاجاسکے ۔ مشقوں میں آئی سی جی کی آلودگی پرقابوپانے کی صلاحیتوں اور خطے میں بھارت کے مشترکہ عہد کے اظہارکیاگیا۔

مشقوں سے پہلے جہاز کے ہیلوڈیک پر مشترکہ طورپریوگا کااجلاس منعقد کیاگیا جس میں سفارت خانے کے عہدیداروں اور تھائی لینڈ کے ایم ای سی سی کے نمائندوں شرکت کی ۔ شرکاء کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں یوگا کو شامل کرنے کی اہمیت سے روشناس کرایاگیااور اس کے اتحاد کی قوت اوردیگر فوائد کے بارے میں مطلع کیاگیا۔

دورے کے دوران جہاز کے عملے نے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی ) کے کیڈٹوں اوربھارتی سفارت خانے کے نمائندوں کے ساتھ پٹایاساحل پربین الاقوامی ساحل کی صاف صفائی کی سرگر میوں میں حصہ لیا۔ یہ پہل  سمندری ساحلوں پر پلاسٹک اوردیگر کچرے کی صاف صفائی کے ساتھ صاف صفائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانے کے این سی سی کی ملک گیر مہم پنیت ساگرابھیان کا ایک حصہ تھی ۔ اس سرگرمی میں ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینے کی خاطر تھائی لینڈ کے نوجوانوں کی مقامی تنظیموں نے بھی تعاون کیا۔

کمانڈنگ آفیسر ، ڈی آئی جی ، جی ڈی راتوری نے تھائی -ایم ای سی سی صدردفترمیں آفس آف پالیسی اینڈپلانس کی ڈائریکٹرجنرل ،ریئرایڈمیرل وچ نوتھوپا-آنگ کے ساتھ بھی میٹنگ کی ۔ دونوں لیڈروں نے بحری تحفظ اورسلامتی کے شعبے میں بھارت اورتھائی لینڈ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔

بھارت -آسیان پہل کے تحت سمدرپرہاری کا بینک کاک کا دورہ آئی سی جی اورتھائی -ایم ای سی سی کے درمیان بحری شعبے میں بڑھتے ہوئے تعلقات کی اہمیت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے اوروزیراعظم جناب نریندرمودی کے ویژن ساگر( خطے میں سبھی کے لئے سکیورٹی اورفروغ )اور بھارت کی جی 20صدارت کے موضوع ’واسودیوکٹمبکم -ایک زمین -ایک خاندان -ایک مستقبل‘ کے خطوط  پرکیاگیاہے ۔ سمندرپارتعیناتی کے لئے بھارت -آسیان پہل کا اعلان وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے نومبر 2022میں کمبوڈیامیں منعقدہ آسیان کے وزرائے دفاع  کی میٹنگ میں کیاتھا۔

**********

(ش ح۔  و ا۔ع آ)

U-9768



(Release ID: 1959271) Visitor Counter : 93