وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج نئی دلی میں ماہی پروری کے محکمے کے سالانہ صلاحیت سازی منصوبے (اے سی بی پی) کا آغاز کیا


اے سی بی پی خدمات کی فراہمی، پروگرام کے نفاذ اور حکومت کے بنیادی کاموں کو انجام دینے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا

Posted On: 20 SEP 2023 4:44PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشوی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج نئی دہلی میں ماہی پروری کے محکمے کے سالانہ صلاحیت سازی منصوبے (اے سی بی پی) کا آغاز کیا۔ اس موقع پر  وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن، ممبر ایڈمن، سی بی سی، جناب پروین پردیشی، سکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لیکھی، جوائنٹ سکریٹری،  جناب ساگر مہرا اور محکمہ ماہی پروری، سی بی سی اور ریاست گجرات کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنے خطاب میں جناب پرشوتم روپالا نے اس بات پر زور دیا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے افسران اور عملے کی صلاحیت سازی کی ضروریات کی نشاندہی کریں اور محکمہ کی ترجیحات کو پورا کرنے کے لیے ان کی صلاحیت سازی کے لیے ایکشن پلان تیار کریں۔ صلاحیت سازی کے لیے سالانہ ایکشن پلان کا آغاز کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ محکمہ ماہی پروری کا اے سی بی پی خدمات کی فراہمی، پروگرام کے نفاذ اور حکومت کے بنیادی کاموں کو انجام دینے میں اہم کردار ادا کرے گا اور متعلقہ قابلیت حاصل کرنے کے لیے بنیادی تربیت میں شرکت کرکے اہلکاروں کی صلاحیتوں میں اضافہ اور انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کے قابل بنانے میں مدد کرے گا۔

وزیر مملکت ، ڈاکٹر ایل مروگن نے ماہی گیری کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے پیش نظر اس منصوبہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر ایل مروگن نے ذکر کیا کہ ہندوستان میں ماہی پروری کے بہت سے ادارے ہیں، جہاں ماہی پروری کے شعبے میں تکنیکی اختراعات وقت کی ضرورت ہیں اور  اے سی بی پی ہندوستان میں ماہی گیری کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سکریٹری/ڈی او ایف ، ڈاکٹر ابھیلکش لیکھی نے  اے سی بی پی کی اہمیت کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ فنکشنل، بیہیویئرل اور ڈومین نالج کمپی ٹینسی کے شعبے میں صلاحیت سازی کی ضروریات کی تکمیل کرے گا جبکہ قواعد پر مبنی نظام سے کردار پر مبنی نظام میں (رولز بیسڈ سسٹم ٹو رولز بیسڈ سسٹم ) منتقلی کی سہولت فراہم کرے گا۔

ممبر ایڈمن سی بی سی، جناب پروین پردیشی نے ماہی پروری کے محکمہ کے سالانہ صلاحیت سازی  منصوبے (اے سی بی پی) پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دیا جس میں محکمے کے عہدیداروں کی مختلف سطح پر درکار مختلف تربیتی ماڈیولز کی ضرورت کا  تفصیلی تجزیہ کیا گیا۔

اے سی بی پی کو نافذ کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے محکمہ میں ایک کیپسٹی بلڈنگ یونٹ (سی بی یو) کو  نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ اے سی بی پی کے نفاذ کے لیے محکمہ کے سربراہ کی تنخواہ کا 2.5فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ سی بی یو محکمہ کے ملازمین کی تربیت کی ضروریات کو ترجیح دے گا۔ تربیت آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے ہوگی۔ کیپسٹی بلڈنگ کمیشن نے ملازمین کو تربیت دینے کے لیے انسٹی ٹیوٹ اور نالج پارٹنرز کی نشاندہی کی ہے۔ محکمہ اے سی بی پی کی افادیت کا پتہ لگانے کے لیے اپنے ملازمین پر تربیت کے اثرات کا جائزہ لے گا۔

************

 

 

ش ح۔م م۔ت ح

(U: 9740)

 


(Release ID: 1959076) Visitor Counter : 135