محنت اور روزگار کی وزارت
ماہ جولائی 2023 میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 19.88 لاکھ نئے ورکرس کو درج کیا گیا
نئے رجسٹریشنز میں 25 سال تک کی عمر کے 9.40 لاکھ نوجوان ملازمین شامل ہیں
ماہ جولائی 2023 میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت تقریباً 27870 نئے اداروں کو رجسٹر کیا گا
جولائی 2023 میں 52 ٹرانس جینڈر ملازمین کو ای ایس آئی اسکیم کے فائدے فراہم کرائے گئے
Posted On:
20 SEP 2023 1:39PM by PIB Delhi
ایس ایس آئی سی کے عارضی پیرول ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماہ جولائی 2023 میں 19.88 لاکھ نئے ملازمین کا اس میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ماہ جولائی 2023 میں تقریباً 27870 نئے ادارے رجسٹر کیے گئے اور انہیں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے سماجی تحفظ کے دائرہ کار میں لایاگیا، اس طرح مزید کوریج کو یقینی بنایا گیا۔
ڈیٹا میں شواہد کے ساتھ اس بات کو ظاہر کیا گیا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کے لیے مزید نوکریاں پیدا کی گئی ہیں۔ اس مہینے کے دوران شامل کیے گئے مجموعی طور پر 19.88 لاکھ ملازمین میں سے اکثریت 25 سال تک کی عمر کے 9.54 لاکھ ملازمین کی ہے جو کہ نئے رجسٹریشن کے مطابق کُل ملازمین کا 47.9 فیصد ہیں۔
پیرول ڈیٹا کے صنف وار تجزے سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی 2023 میں درج شدہ خاتون ارکان کی تعداد 3.82 لاکھ ہے۔ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماہ جولائی 2023 میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت کُل 52 ٹرانس جینڈر ملازمین کو بھی رجسٹر کیا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ای ایس آئی سی معاشرے کے ہر طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے عہد بند ہے۔
پیرول ڈیٹا عارضی ہے چونکہ ڈاٹا تیار کرنے کا عمل ایک جاری رہنے والا کام ہے۔
-----------------------
ش ح۔ اگ ۔ ع ن
U NO: 9730
(Release ID: 1959007)
Visitor Counter : 135