مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
نوجوانوں نے ، اس ہفتے کے آخر میں سووچھتا کا انتخاب کیا ہے
بھارتی سووچھتا لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں 4000 سے زیادہ سِٹی ٹیمیں شامل ہوئیں
Posted On:
19 SEP 2023 10:49AM by PIB Delhi
سووچھ بھارت مشن- شہری کے بھارتی سووچھتا لیگ (آئی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کو 4000 سے زیادہ شہروں کی شرکت کے ساتھ ایک نئی تحریک حاصل ہوئی ہے ۔ آئی ایس ایل نوجوانوں کی زیرقیادت، سووچھتا سے متعلق سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شمولیت کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک انوکھا قدم ہے۔ آئی ایس ایل کے حصے کے طور پر، شہر سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں سووچھتا کے چیمپئن کے طور پر ساحلوں، سیاحتی مقامات اور پہاڑیوں پر جوش و خروش کے ساتھ صفائی کے کام میں سرگرم عمل ہیں۔ 2022 ء میں آئی ایس ایل کا افتتاحی ایڈیشن، سووچھ بھارت مشن- شہری ( ایس بی ایم – یو ) کے تحت شاندار طور پر کامیاب ثابت ہوا ہے کیونکہ تقریباً پچاس ہزار سے زیادہ رضاکار شہروں کو کچرے سے پاک بنانے کے گروپ میں شامل ہوئے ہیں ۔
سووچھتا پکھواڑا - سووچھتا ہی سیوا - 2023 کا انعقاد 15 ستمبر اور 2 اکتوبر کے درمیان کیا جا رہا ہے ۔ یہ دن مہاتما گاندھی کی جینتی پر سووچھ بھارت دِوس ( ایس بی ڈی ) کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سوچھتا پکھواڑا کے تحت صفائی متر سرکشا شِور اور سووچھتا دِوس ، آئی ایس ایل کی مہم کا حصہ ہیں۔
شہروں نے آئی ایس ایل 2.0 کے لیے دلچسپ سٹی ٹیم کے ناموں کا انتخاب کیا ہے ۔ اس کے تحت ٹیم کے کپتانوں اور سفیروں کا انتخاب کیا گیا ہے ، جن میں ٹینس کی معروف کھلاڑی پی وی سندھو، پلاگ مین رِپودمن بیولی، پیڈلر سواستیکا گھوش، چنڈی گڑھ چیلنجرز کے دفاعی چیمپئن رام ویر تنور ، ہُنسر ہیروز، وکٹما سنگا پورم، داندیلی سووچھتا واریئرس ، کشتانگی چیمپئنس اور ارسیکری آرمی رجسٹر ہونے والی پہلی ٹیموں میں شامل ہیں۔
شہروں میں صفائی کی موثر سرگرمیاں انجام دی گئیں اور اس کے تحت خوبصورت دیواریں بنائی گئیں ، انسانی زنجیریں بنا کر آئی ایس ایل 2.0 اور سووچھتا کے لیے جن آندولن کے موضوع پر مبنی مختلف قسم کی شکلیں بنائی گئیں ۔ بھوپال میں یوگا ڈے ایک ایسے مقام پر منایا گیا ، جہاں پر گندگی کے ڈھیر ہوا کرتے تھے ۔ شہریوں کے نمائندگی کرنے والے ، این سی سی کیڈٹس، اسکاؤٹس اور گائیڈس اور دیگر افراد اس بدلے ہوئے اور صاف ستھرے ماحول میں یوگا ڈے منانے کے لیے ایک ساتھ سامنے آئے ۔ کرناٹک کے دیونگیرے میں بھارت کا نقشہ بنانے کے لیے تقریباً 4,000 بچوں نے ایک تقریب میں حصہ لیا، چنڈی گڑھ چیلنجز کی دفاعی چیمپئنز ٹیم نے 10,000 لوگوں کو کھانا کھلانے کے لیے ایس یو پی مفت مہا لنگر کا اہتمام کیا، جب کہ ایلپّی میں صفائی کے لیے جھیلوں کی صفائی کے لیے ’ سیو دا لیک ‘ نام سے ایک جلوس نکالا گیا۔
مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اس میں پرجوش طریقے سے شامل ہوئے اور سووچھتا کے لیے شہریوں کو جَن تحریک میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے سووچھتا ہی سیوا کے تحت 5 صفائی متروں کو مبارکباد پیش کی اور آئی ایس ایل 2.0 ٹی شرٹس اور کیپس بھی تقسیم کیں ۔ منی پور کے وزیر اعلیٰ این برین سنگھ نے منی پور میں سووچھتا ہی سیوا مہم کا افتتاح کیا اور ہر شہری سے سووچھ بھارت کے تئیں اپنا تعاون دینے کے لیے کہا۔ اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے 10، 5 اور 2 کلومیٹر کی دوری پر مشتمل 'سووچھتا لیگ میراتھن' کا جھنڈی دکھا کر انڈین سوچھتا لیگ کا آغاز کیا۔
************
ش ح۔ ش م ۔ ع ا
(U.No. 9677 )
(Release ID: 1958711)
Visitor Counter : 143