صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
گنیش چتروتھی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارک باد
Posted On:
18 SEP 2023 5:31PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے گنیش چتروتھی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ؛
‘‘گنیش چتروتھی کے مبارک موقع پر ، میں ہندوستان میں اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو پرجوش مبارک باد دیتی ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
علم ، عقل اور خوشحالی کے منبع بھگوان شری گنیش کے جنم دیوس کے طور پر منایا جانے والا گنیش چترو تھی کا تہوار ، جو ش ولولے، خوشی اور مسرت کا تہوار ہے۔ یہ تہوار، مل جل کر کام کرنے کا پیغام دیتا ہے اور ہمیں زندگی میں نرم مزاج رہنے کے لئے ترغیب بھی دیتا ہے ، نیز معاشرے میں یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے۔
بھگوان شری گنیش سے دعا ہے کہ وہ ہمیں راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد دے تاکہ ہم ایک ترقی یافتہ ملک کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ رسدی کر سکیں۔’’
صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ع- ق ر)
U-9658
(Release ID: 1958573)
Visitor Counter : 145