وزارت خزانہ
مالی برس 24-2023 (16 ستمبر 2023 تک) کے لئے جمع ہونے والے مجموعی براہ راست ٹیکس میں 18.29 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
مالی برس 24-2023 (16 ستمبر 2023 تک) کے لئے جمع ہونے والے نیٹ براہ راست ٹیکس میں 23.51 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا
مالی برس 24-2023 (16 ستمبر 2023 تک) کے لئے جمع ہونے والا ایڈوانس ٹیکس 355481 کروڑ روپے رہا، جس میں 20.73 فیصد کا اضافہ ہوا
مورخہ 16 ستمبر 2023 تک ، مجموعی طور پر 121944 کروڑ روپے کے ریفنڈس جاری کئے گئے
Posted On:
18 SEP 2023 4:20PM by PIB Delhi
مالی برس 24-2023 (16 ستمبر 2023 تک) کے لئے جمع ہونے والے مجموعی براہ راست ٹیکس کے عبوری اعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ 865117 کروڑ روپے کی مجموعی رقم اکٹھا ہوئی ہے، جو کہ گزشتہ مالی برس (یعنی مالی برس 23-2022 ) کی اسی مدت میں 700416 کروڑ روپے تھی، جس میں 23.51 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
مبلغ 865117 کروڑ روپے کی نیٹ براہ راسٹ ٹیکس وصولی (16 ستمبر 2023 تک) میں 416217 کروڑ روپے (نیٹ آف ریفنڈ) کا کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) اور ذاتی آمدنی ٹیکس (پی آئی ٹی) شامل ہیں، جس میں 447291 کروڑ روپے (نیٹ آف ریفنڈ) کا تمسکات کے لین دین کا ٹیکس (ایس ٹی ٹی ) شامل ہے۔
مالی برس 24-2023 کے لئے ، براہ راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولی (ریفنڈس کے لئے ایڈجسٹ کرنے سے قبل) کے عبوری اعداد وشمار 987061 کروڑ روپے رہے، جو کہ گزشتہ مالی برس کی اسی مدت کے دوران 834469 کروڑ روپے تھے، جس میں 18.29 فیصد کا اضافہ ہواہے۔
مبلغ 987061 کروڑ روپے کی مجموعی وصولی میں 471692 کروڑ روپے کا کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) اور ذاتی آمدنی ٹیکس (پی آئی ٹی) شامل ہیں، اس میں 513724 کروڑ روپے کا تمسکات کے لین دین کا ٹیکس (ایس ٹی ٹی) شامل ہے۔ خفیف ہیڈ وائس وصولی ، 355481 کروڑ روپے کے ایڈوانس ٹیکس،519696 کروڑ روپے کا ٹیکس ڈیڈکٹڈ ایٹ سورس، 82460 کروڑ روپے کے سیلف اسسمنٹ ٹیکس، 21175 کروڑ روپے کے ریگولر اسسٹمنٹ ٹیکس ؛ اور 8248 کروڑ روپے کے دیگر خفیف ہیڈس کے تحت ٹیکس پر مشتمل ہے۔
مالی برس 24-2023 (16 ستمبر 2023 تک) کے لئے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کے عبوری اعداد وشمار کی رقم 355481 کروڑ روپے رہی، جو کہ گزشتہ مالی برس یعنی 23-2022 کی اسی مدت کے لئے 294433 کروڑ روپے تھی۔ اس میں 20.73 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 16 ستمبر 2023 تک 355481 کروڑ روپے کی ایڈوانس ٹیکس وصولی 280620 کروڑ روپے کے کارپوریشن ٹیکس ( سی آئی ٹی) اور 74858 کروڑ روپے کے ذاتی آمدنی ٹیکس (پی آئی ٹی) پر مشتمل ہے۔
مالی برس 24- 2023 میں 16 ستمبر 2023 تک ، 121944 کروڑ روپے کی رقم بھی ریفنڈ کے لئے جاری کی جاچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ا ع- ق ر)
(18-09-2023)
U-9653
(Release ID: 1958565)
Visitor Counter : 177