نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ کا کہنا ہے کہ صحت مند بحث ایک پھلتی پھولتی ہوئی جمہوریت کی علامت ہے


ہماری جمہوریت کی کامیابی‘‘ہم ہندوستان کے لوگ’’ کی ایک اجتماعی، ٹھوس کوشش ہے :نائب صدرجمہوریہ

نائب صدرجمہوریہ نے خبردار کیا کہ رکاوٹ اور خلل کو ایک حکمت عملی کے طور پر ہتھیار بنانے کے عمل کو کبھی بھی لوگوں کی منظوری حاصل نہیں ہو گی

آئین ساز اسمبلی میں بحث و مباحثے  تین سال کی مثالی نظم و ضبط اور صحت مند مباحثے پرمحیط ہیں : نائب صدرجمہوریہ

Posted On: 18 SEP 2023 3:29PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج پارلیمانی سفر کے 75 سال کی اہمیت پر زور دیا اور ان کامیابیوں، تجربات، یادوں اور سیکھنے کے عمل کو اجاگر کیا جنہوں نے ہندوستانی جمہوریت کو تشکیل دیا ہے۔ پارلیمانی جمہوریت میں‘‘عوام کے غیر متزلزل  اعتماد اور غیر متزلزل یقین’’ کو اجاگر کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے زوردے کر کہاکہ ہماری جمہوریت کی کامیابی،ہم ہندوستان کے لوگ کی اجتماعی، ٹھوس کوشش  کا نتیجہ ہے۔

آج راجیہ سبھا کے 261 ویں اجلاس کے آغاز پر افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے کہا کہ راجیہ سبھا کے مقدس  احاطہ نے 15 اگست 1947 کو‘ٹرائیسٹ وتھ ڈسٹنی’ سے لے کر 30 جون 2017  کوجیس ایس ٹی کے نظام کی بنیادسے لےکر آج تک کئی سنگ میل کا مشاہدہ کیاہے۔

آئین ساز اسمبلی میں بحث و مباحثے  تین سال کی مثالی نظم و ضبط اور صحت مند مباحثے پرمحیط ہیں، کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ متنازعہ اور انتہائی تفرقہ انگیز معاملات پر اتفاق رائے کے جذبے سے بات چیت کی گئی۔

صحت مند بحث کوپھلتی پھولتی ہوئی جمہوریت کی پہچان قرار دیتے ہوئے،جناب دھنکھڑ نے تصادم کے انداز اور خلل اور خلل اندازی کوایک  ہتھیار بنانے کے خلاف خبردار کیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ‘‘ہم سب آئینی طور پر جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں اور اس لیے ہمیں لوگوں کے اعتماد پرکھرا اترنا چاہئے۔’’

پارلیمنٹ کے اندرمزاح ، طنز اورتبصرے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے،جناب دھنکھڑ نے ان کا تذکرہ ایک ‘‘مضبوط جمہوریت کا ایک ناقابل تنسیخ پہلو’’ کے طور پر کیا اور اس طرح کے ہلکے پھلکے تبادلوں اور علمی مباحثوں کے احیاء کی امید ظاہر کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے ایوان کے ارکان پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ کے احاطے میں دیکھے جانے والے ‘‘اعلیٰ اور ادنیٰ’’ پر غور و فکر کریں۔ انہوں نے کہاکہ یہ سیشن ‘‘سمودھن سبھا سے شروع ہونے والے 75 سالوں کے پارلیمانی سفر - کامیابیاں، تجربات، یادیں اور سیکھنے’’ پر غور و فکر کرنے اور خود کا جائزہ لینے کا ایک مناسب موقع فراہم کرتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے ہمارے مجاہدین آزادی ، آئین سازوں ، سیاستدانوں اور سرکاری ملازمین کے تعاون کا بھی اعتراف کیا جنہوں نے ہندوستان کے جمہوری نظریات کو برقرار رکھا اور اسے تقویت بخشی۔

ریمارکس کا مکمل متن: https://www.pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1958422

*************

ش ح۔  ج ق ۔م ش

(U-9646)


(Release ID: 1958468) Visitor Counter : 129