سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر – این ایم ایل اور کے اے ایم پی:  مصنوعی ذہانت اور ایم ایل کے موضوع پر علم ساجھا کرنے کا سیشن


علم اور آگہی میپنگ پلیٹ فارم (کے اے ایم پی)– جو کہ سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کی ایک پہل قدمی اور علمی اتحاد ہے- کے تحت درج رجسٹر 5ویں سے 12ویں جماعت کے 800 طلبا نے اس سیشن میں حصہ لیا

Posted On: 16 SEP 2023 10:36AM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر کی قومی میٹلرجیکل لیباریٹری واقع جمشید پور کے سینئر سائنس داں ڈاکٹر سمن تیواری نے، سی ایس آئی آر – نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونی کیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) اور  میسرز این سی پی ایل کی ایک پہل قدمی اور علمی اتحاد - ’علم و آگہی میپنگ پلیٹ فارم (کے اے ایم پی)‘ کے تحت درج رجسٹر 5ویں اور 12ویں درجے کے 800 سے زائد طلبا کے لیے علم ساجھا کرنے سے متعلق ایک سیشن کا اہتمام کیا۔

ڈاکٹر تیواری نے وضاحت کی کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل) ایک دوسرے سے قریبی طور پر مربوط دو ایسے شعبے ہیں جنہوں نے حالیہ برسوں میں غیر معمولی توجہ حاصل کی ہے۔ یہ دونوں تکنالوجیاں جدید تکنیکات کا سبب بن رہی ہیں اور ہماری زندگی کے مختلف پہلوؤں کو نئی شکل دے رہی ہیں۔ اس خصوصی سی ایس آئی آر – این ایم ایل اور کے اے ایم پی ورکشاپ میں ہم آرٹی فیشل انٹیلی جینس اور مشین لرننگ کی دنیا کا مطالعہ کریں گے، آرٹی فیشل انٹیلی جینس اور مشین لرننگ کے پوشیدہ راز جانیں گے، اور ان تاقتور تکنالوجیوں کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے جو ہمارے کام کرنے ، رہنے سہنے اور اختراع کے طور طریقوں میں انقلاب برپا کر رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AXIU.jpg

سی ایس آئی آر – این ایم ایل اور کے اے ایم پی کے بارے میں:

سی ایس آئی آر – قومی میٹالرجیکل لیباریٹری (سی ایس آئی آر- این ایم ایل) ایک اعلیٰ بھارتی تحقیقی تنظیم ہے جو معدنیات، دھاتوں اور مواد- سائنس، تکنالوجی، صنعتی خدمات اور انسانی وسائل کی ترقی-  کے مختلف پہلوؤں کے لیے کلی طور پر وقف ہے۔ سی ایس آئی آر – این ایم ایل میں زیر تحقیق اہم موضوعات میں مٹیرئیلس انجینئرنگ، میٹل ایکسٹریکشن اور ری سائیکلنگ، منرل پروسیسنگ، ایڈوانسڈ مٹیرئیلس اینڈ پروسیسنگ، اینالیٹیکل اینڈ اپلائیڈ کیمسٹری، وغیرہ شامل ہیں۔

کے اے ایم پی ایک پہل قدمی اور سائنٹفک اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) – سائنسی مواصلات اور پالیسی تحقیق کا قومی ادارہ (این آئی ایس سی پی آر) اور میسرز نیاسا کمیونی کیشنز پرائویٹ لمیٹڈ (این سی پی ایل) کے صنعتی شراکت دار کا علمی اتحاد ہے۔ اس کا مقصد خلاقیت، بامعنی تعلیم، تنقیدی مطالعے اور سوچنے کی مہارت پیدا کرنا ہے جو طلبا کی فطری صلاحیتوں کو باہر لاتی ہے۔

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9573



(Release ID: 1957921) Visitor Counter : 89