کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی قیادت ملک کو عالمی معیشت میں ضم کرنے کے لئے عہد بستہ ہے  اور قابل تجدید توانائی اس میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے: جناب پیوش گوئل


جناب گوئل نے جی 20 نئی دہلی کے رہنماؤں کے اعلامیہ میں بیان کردہ صاف، پائیداراور جامع توانائی کی منتقلی پر زور دینے والے نتائج کو نافذ کرنے پر زور دیا

جناب گوئل نے عالمی قیادت کے تئیں ہندوستان کی وابستگی اور ہندوستان -مشرق وسطیٰ  -یورپ اقتصادی راہداری  ، گرین ہائیڈروجن اور کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کے ذریعے دنیا کو قریب لانے کے لئےبھارت کے عزم کااعادہ کیا

جناب  گوئل نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو انجام دے کر مزید عالمی منڈیوں پر قبضہ کرنے پر توجہ مرکوز کریں

ہندوستان کے پاس انجینئرنگ کی مہارت اور پوری دنیا میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں فعال طور پر حصہ لینے کی صلاحیت ہے:  جناب گوئل

Posted On: 15 SEP 2023 5:32PM by PIB Delhi

تجارت  اور صنعت، امور صارفین، خوراک اورسرکاری نظام   تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کی قیادت ملک کو عالمی معیشت میں ضم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور قابل تجدید توانائی اس کوشش میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ آج نئی دہلی میں ’عالمی سپلائی سلسلے کے استحکام کو  حاصل کرنے میں بھارت کو شراکت دار کے طور پر مقام عطاکرنے ‘کے اجلاس نے  'ایم این آرای -سی آئی آئی : صاف ستھری توانائی پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش‘ میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے وزیرموصوف  نے نتائج کو نافذ کرنے پر زور دیا۔ جی 20 نئی دہلی کے رہنماؤں کے اعلامیہ میں صاف، پائیدار، منصفانہ، سستی اور جامع توانائی کی منتقلی  پرزوردیاگیاہے۔

جناب پیوش گوئل نے عالمی قیادت کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کے علاوہ  سرحدوں کو توڑنےاور ہندوستان ۔مشرق وسطیٰ۔ یورپ اقتصادی راہداری، گرین ہائیڈروجن اور کنیکٹیویٹی پروجیکٹس جیسے اقدامات کے ذریعے دنیا کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے ہندوستان کے  عزم کااظہارکیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان نہ صرف عالمی سپلائی چین میں حصہ لینا چاہتا ہے بلکہ دنیا کو مزید پائیدار، جامع اور باہم مربوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ’’کاروبار کامیابی سے سرحدوں اور حدود سے آگے بڑھ چکے ہیں، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ کاروبار کو نیچے کی لکیر سے آگے لے جایا جائے۔ یہ سپلائی چین لچک اور پائیداری پر توجہ مرکوز کرکے انجام دیا جاسکتا ہے۔‘‘

جناب گوئل نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو انجام دے کر مزید عالمی منڈیوں پر قبضہ کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے  موضوع  سے جہاں ہم صاف توانائی، اختراعات اور مینوفیکچرنگ کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی چیمپئن بنانے پر غور کر رہے ہیں، وہیں جدت طرازی ایک کلیدی لفظ ہے جو واقعی ہندوستان کے مستقبل کی تلاش اور جدید نقطہ نظر کی وضاحت کرتا ہے۔

وزیر  موصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کے پاس انجینئرنگ کی مہارت اور قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں میں دنیا بھر میں فعال طور پر حصہ لینے کی صلاحیت ہے، چاہے وہ انجینئرنگ، کنسلٹنسی، یا انجینئرنگ،خریداری اورتعمیرات  (ای پی سی )کنٹریکٹس  ہو۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کے پاس قابل تجدید توانائی کے میدان میں عالمی رہنما بننے کا موقع ہے ۔انھوں نے  بڑی کمپنیوں سے توانائی کی منتقلی کے عالمی اہداف کو حاصل کرنے میں دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری پر زور دیا۔

جناب گوئل نے فخر کے ساتھ وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستان کی جی 20 صدارت کی بات کی، جس نے ہندوستان کو ابھرتی ہوئی منڈیوں کی وجہ سے چیمپئن بننے اور ان کے مسائل کو سامنے لانے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے معاشی مواقع پیدا کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور لاکھوں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیےملک کی کوششوں کی تعریف کی۔ موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے اور سب کے لیے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے جی 20 فیصلوں میں صاف توانائی پر توجہ مرکوزہے۔

وزیر موصوف  نے کہا کہ وزیر اعظم پہلے ہی ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت طے شدہ  قابل عمل امورپر کام کرنے کے لئے حرکت میں آچکے ہیں جو بے مثال ہیں۔ انہوں نے  قابل عمل امور کے نفاذ کے لیے تمام متعلقہ فریقوں سے سرگرم شرکت اور شراکت  داری کی خواہش  ظاہرکی۔ جناب گوئل نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ وزیر اعظم افریقی ممالک کو جی 20 میں  لے کرآئے  ہیں اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ برازیل اس سلسلے کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی 20 اب ہندوستان اور ترقی پذیر ممالک میں عام آدمی کی زندگی کو متاثر کرنے کا ایک فورم بن گیا ہے۔

 

وزیر  موصوف نے پائیدار اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے کم لاگت کی فنانسنگ فراہم کرنے والے اقتصادی ترقیاتی بینکوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، جس سے اقتصادی مواقع اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

**********

(ش ح۔ م ع۔ع آ)

U-9566


(Release ID: 1957817) Visitor Counter : 110