وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے ’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ مہم کے جزو کے تحت اوربندو بھون سے مٹی اکٹھا کی


شری اوربندو کے خیالات، نظریات اور تعاون نے ہمارے ملک کی تقدیر بدلنے میں ایک اہم کردار ادا کیا: جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 14 SEP 2023 6:10PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج کولکاتا کے اوربندو بھون میں اوربندو گھوش کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر موصوف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی گئی ’میری ماٹی میرا دیش‘ مہم کے جزو کے طور پر، اوربندو بھون سے مٹی اکٹھا کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019XPY.jpg

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ شری اوربندو کے خیالات، نظریات اور تعاون نے ہمارے ملک کی تقدیر بدلنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نوآبادیاتی طرز فکر سے آزادی حاصل کرنے کے لیے اٹھنے والی مضبوط ترین آوازوں میں سے ایک آواز تھے۔محترم وزیر نے کہا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ انہیں ’میری ماٹی میرا دیش‘ پہل قدمی کے جزو کے طور پر شری اوربندو کی جائے پیدائش کولکاتا سے مٹی اکٹھا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ ایک ’شریشٹھ بھارت‘ سے متعلق ان کی تصوریت ہمیشہ ہمیں رہنمائی فراہم کرے گی۔

جناب پردھان نے اس امر کو اجاگر کیا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020، شری اوربندو کی حقیقی تعلیم کی تصوریت سے ہم آہنگ ہے، جو بچے کی نشو و نما کے لیے ایک جامع اور اختراعی ماحول فراہم کرتی ہے۔ محترم وزیر نے  آئندہ 25 برسوں میں ایک ترقی یافتہ بھارت کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ’پنچ پران‘ (پانچ عزائم) کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک  نے آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران ذات پات سے بالاتر ہوکر اپنی قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا، ہمیں تعمیر ملک، نوآبادیاتی طرز فکر سے آزادی، بھارتی ثقافت اور ورثے کی حمایت، قومی یکجہتی کی حمایت اور ان لوگوں کو یاد کرنے کا عزم لینا چاہئے جنہوں نے جدوجہد آزادی میں اپنی جانیں قربان کیں۔

اکٹھا کی گئی یہ مٹی دہلی میں قائم کیے جانے والے امرت واٹِکا کا ایک حصہ ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M5BD.jpg

 

**********

 

(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9516


(Release ID: 1957443)