پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نےمدھیہ پردیش میں بی پی سی ایل بینا ریفائنری میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا


ہماری مسلسل کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ مدھیہ پردیش ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچا ہے:وزیر اعظم نریندر مودی

اس پروجیکٹ سے مدھیہ پردیش اور بندیل کھنڈ خطے میں صنعتی ترقی کا انقلاب برپا ہوگا:ہردیپ ایس پوری

خود کفیلی اور پائیدار صنعتی ترقی کے لئے ہندوستان کے عزم کی توثیق سے ہندوستان پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں ایک عالمی لیڈر کے طورپر اُبھر رہا ہے:ہر دیپ ایس پوری

Posted On: 14 SEP 2023 2:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یہاں بینا مدھیہ پردیش میں بی پی سی ایل کی بینا ریفائنری میں ڈاؤن اسٹریم پیٹروکیمیکل کمپلیکس اور ریفائنری ایکسپنشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریباً 49ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی جانے والی یہ جدید ترین ریفائنری  تقریباً 1200کے ٹی پی اے(کلو ٹن سالانہ)ایتھلین اور پروپلین تیا رکرے گی، جو کہ ٹیکسٹائلز ، پیکیجنگ ، فارما جیسے مختلف شعبوں کے لئےبہت اہمیت رکھتے ہیں۔اس سے درآمدات پر ملک کے انحصار میں کمی آئے گی اور یہ وزیر اعظم کے ’آتم نربھر بھارت‘کے وژن کو پورا کرنے کی جانب ایک قدم ہوگا۔یہ بڑا پروجیکٹ روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا اور پیٹرولیم کے شعبے میں ڈاؤن اسٹرین صنعتوں کے فروغ کو تحریک دے گا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا،’’ہماری مسلسل کوششوں سے ہی مدھیہ پردیش ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچا ہے۔ مدھیہ پردیش میں ہر ایک خاندان کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں اور ہرگھر میں خوشحالی آئی ہے۔مودی کی گارنٹی کا ٹریک ریکارڈ آپ کے سامنے ہے۔‘‘انہوں نے بتایا کہ ریاست میں غریبوں کے لئے تقریباً 40لاکھ پکے مکان تیار کئے گئے ہیں اور بیت الخلاء ، مفت طبی علاج، بین کھاتوں اور بغیر دھوئیں والے کچن کی گارنٹی کو پورا کیا گیا ہے۔انہوں نے رکشا بندھن کے موقع پر گیس سیلنڈر کی قیمتوں میں کمی کئے جانے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا ’’اس کی وجہ سے اجولا  کی استفادہ کنندہ بہنیں اب 400روپے سستا سیلنڈر حاصل کررہی ہیں۔وزیر آعظم نے مزید کہا ’’اس لئے گزشتہ روز مرکزی حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اب ملک میں75لاکھ مزید بہنوں کو مفت گیس کنکشن دیئے جائیں گے۔ہمارا مقصد ہے کہ گیس کنکشن حاصل کرنے کے معاملے میں کوئی بھی بہن پیچھے نہ رہ جائیں۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اپنی ہر گارنٹی کو پورا کرنے کے لیے پورے اخلاص کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بچولیے کو ختم کرنے کا ذکر کیا، جس نے ہر استفادہ کنندہ کو پورا فائدہ  پہنچانے  کویقینی بنایا اور پی ایم کسان سمان ندھی کی مثال دی،جہاں ہر کسان جو فائدہ اٹھانے والا ہے، اس کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست 28,000 روپے بھیجے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ حکومت نے اس اسکیم پر 2,60,000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں مرکزی حکومت نے کسانوں کی لاگت کو کم کرنے اور سستی کھاد فراہم کرنے کی کوششیں کی ہیں اور 9برسوں میں10 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے اخراجات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ یوریا کا ایک بیگ، جس کی قیمت امریکی کسانوں کے لیے3000 روپے تک ہوتی ہے، ہندوستانی کسانوں کو 300 روپے سے بھی کم میں دستیاب کرایا جاتا ہے، انہوں نے ماضی کے ہزاروں کروڑ روپے کے یوریا گھوٹالوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وہی یوریا ہے جو اب ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہے۔

اس موقع پر مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے علاوہ دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرولیم  و قدرتی گیس اور مکانات و شہری امور کے وزیر  جناب ہردیپ سنگھ پوری  نے کہا کہ یہ پیٹروکیمیکل پلانٹ وزیر اعظم کی جانب سے نہ صرف بینا ، بلکہ بندیل کھنڈ اور مدھیہ پردیش کے لئے بھی ایک تحفہ ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب پوری نے کہا کہ  مدھیہ پردیش کے بندیل کھنڈ خطے میں نئی پیٹرو کیمیکل  کمپلیکس پلاسٹک ، پیکیجنگ مٹیریل، پلاسٹک شیٹ اورگھریلو و صنعتی استعمال کی دیگر اشیاء کے شعبے میں مختلف ڈاؤن اسٹریم یونٹوں کو فروغ دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بلند بندیل کھنڈ کی بنیاد رکھے گی۔

گجرات کے دہیج خطے کی ترقی میں تعاون کرنے والے اوپل پلانٹ کی مثال دیتے ہوئے جناب ہردیپ سنگھ پوری نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر مدھیہ پردیش میں خصوصی طورپر بندیل کھنڈ خطے میں صنعتی ترقی کا انقلاب برپا ہوگا اور وِکست بھارت کے وژن کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

جناب ہردیپ سنگھ پورے نے مزید کہا کہ یہ پروجیکٹ خود کفیلی اور پائیدار صنعتی ترقی کے لئے ہندوستان کے عزم کی توثیق بھی کرےگا، جس سے پیٹروکیمیکل کے شعبے میں ملک ایک عالمی لیڈر کے طورپر ابھرے گا۔  عالمی سطح پر پیٹروکیمیکل کے شعبے میں ہندوستان کا مقام چھٹا ہے، باز ار میں اس کا حصہ تقریباً 15.58لاکھ کروڑ روپے کا ہے، جس کے 2040 تک 82لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

حال ہی کے برسوں میں عالمی تیل اور گیس کی صنعت میں آنے والے اتار چڑھاؤکا ذکر کرتے ہوئے پیٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں عالمی تیل اور گیس کی صنعت میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سے نہ صر ف ہمارے پڑوسی ممالک کو، بلکہ ترقی یافتہ ممالک کو بھی توانائی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم نے جناب نریندر مودی کی وژنری اور شہرویوں پر مرکوز پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان وہ واحد ملک ہے، جہاں گزشتہ دو برسوں میں تیل اور گیس کی کوئی کمی نہیں دیکھی گئی ہے اور فیول کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستانی شہری عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں آنےوالے اتارچڑھاؤ سے پوری طرح محفوظ رہے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب ہردیپ سنگھ پوری نے توانائی کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مختلف معیارات کے بارے میں ریاست مدھیہ پردیش میں 2014 کے بعد سے ہونے والے ترقی کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں خردہ دکانوں/ پیٹرول پمپوں کی تعداد 2014 میں 2854  سے بڑھ کر 5938ہوگئی ہے اور ایل پی جی تقسیم کاروں کی تعداد 2014میں 866 تھی، جو کہ اب بڑھ کر 1551 ہوگئی ہے۔ ایل پی جی گیس کا استعمال 2014 میں 44 فیصد تھا، جوکہ اب 100 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ریاست میں پی این جی کنکشنوں کی تعداد 2014 میں 2783 تھی، جو کہ  اب بڑھ کر 215185 ہوگئی ہے اور سی این جی اسٹیشنوں کی تعداد 2014 میں محض 15 تھی، جو کہ اب بڑھ کر 275 ہوگئی ہے۔ قدرتی گیس کی پائپ لائن کے معاملے میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، 802 کلومیٹر سے بڑھ کر یہ اب 6862کلو میٹر ہوگئی ہے۔

 

************

 

ش ح۔اگ۔ن ع

(14.09.2023)

(U: 9496)

 



(Release ID: 1957403) Visitor Counter : 96