وزارت اطلاعات ونشریات

یہ سنیما شائقین کے لیے جشن کا وقت ہے کیونکہ 54ویں  بھارتی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے لیے رجسٹریشن شروع ہو گیا ہے

Posted On: 13 SEP 2023 4:18PM by PIB Delhi

فلم اور تفریح ​​کے ملک کے سب سے بڑے جشن کی الٹی گنتی، بھارت کے 54ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول(آئی ایف ایف آئی)  کے لیے مندوبین کے رجسٹریشن کے آغاز کے ساتھ ہی شروع ہو گئی ہے۔ یہ میلہ 20 سے 28 نومبر2023 تک گوا میں منعقد ہوگا۔ یہ سالانہ فلمی میلہ ہندوستان اور دنیا بھر سے سنیما کے سب سے بڑے لیجنڈز کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ نوجوان ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سامعین کے سامنے اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (این ایف ٹی سی)، اطلاعات و نشریات  کی وزارت ،بھارتی فلمی صنعت کے ذریعہ گوا کی تفریحی سوسائٹی (ای ایس جی) اور گوا کی ریاستی حکومت کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ہندوستانی اورعالمی سنیما کی  بہترین فلموں کی نمائش کی  جائے گی۔

فیسٹیول میں مختلف زمروں میں ہندوستانی اور عالمی سنیما کا متنوع انتخاب پیش کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مقابلہ (15 مشہور فلموں کا انتخاب)، آئی سی ایف ٹی-یو این ای ایس سی او گاندھی میڈل ایوارڈ مقابلہ، ایک ڈائریکٹر کی بہترین پہلی فلم، سینما آف دی ورلڈ (افی کا دنیا بھر سے بین الاقوامی فلموں کا باضابطہ انتخاب)، انڈین تھیٹر، (مختلف  بھارتی زبانوں میں سنیمائی ، موضوعاتی اور شاندار فیچر اور غیرفیچر فلموں کی کا مجموعہ )  فیسٹیول کیلیڈوسکوپ (a) سینئرز کی غیر معمولی فلموں کا مجموعہ، ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کے کام، دوسرے تہواروں سے تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلمیں) کچھ ایسے زمرے ہیں جو ہندوستانی اور عالمی فلم فیسٹیول کو نمایاں کرتے ہیں۔ ہندوستانی اور غیر ملکی فلموں جیسے کنٹری فوکس، اینی میشن، دستاویزی فلموں اور گوا فلموں کے خصوصی کیوریٹڈ پیکجز بھی دکھائے گئے ہیں۔ گالا پریمیئرز، روزانہ ریڈ کارپٹ ایونٹس اور تقریبات میلے کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں۔

اسکریننگ کے علاوہ ورکشاپس، ماسٹر کلاسز، ڈسکشن سیشنز اور قومی اور بین الاقوامی فلم انڈسٹری کی 200 سے زیادہ نامور شخصیات کے ذریعے پینل ڈسکشنز ہوں گے۔

بھارت کے 54ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے لیے مندوبین  کا  رجسٹریشن درج ذیل زمروں کے لیے iffigoa.org کے ذریعے  کیا جاسکتا ہے۔

نمائندہ سنیما کے شوقین:  1000روپے /- + جی ایس ٹی

نمائندہ پیشہ ور: 1000 روپے /- + جی ایس ٹی

نمائندہ طالب علم: کوئی رجسٹریشن فیس نہیں

54ویں افی کے ساتھ مل کر چلنے والے این ایف ٹی سی کے زیر اہتمام فلم بازار کے 17ویں ایڈیشن کے لیے رجسٹریشن بھی شروع ہو گیا ہے۔فلم بازار  جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی عالمی سنیما مارکیٹ کے طور پر کام کرتی ہے، جو جنوبی ایشیائی اور بین الاقوامی فلم سازوں، پروڈیوسروں، سیلز ایجنٹوں اور فیسٹیول پروگرامرز کے درمیان تخلیقی اور مالی تعاون کی سہولت فراہم کرتی ہے۔  اس کے لیے نمائندہ رجسٹریشن filmbazaarindia.com پر حاصل کی جا سکتی ہے۔

54ویں افی کے لیے میڈیا رجسٹریشن جلد شروع ہو جائے گا۔ 54ویں افی  کے لیے میڈیا  کا رجسٹریشن جلد ہی کھل جائے گا، جس سے صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کو اس سنیما ایونٹ تک رسائی حاصل ہو گی۔

***

ش ح۔ ع ح

U. No.9489



(Release ID: 1957292) Visitor Counter : 76