سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ جی20 ہند سربراہ کانفرنس، جس کا کل اختتام ہوا، اس نے بھارت کی تکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی طاقت کو بھی دکھایا ہے
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، اس حکومت نے روایتی علم اور جدید ترین ٹکنالوجی کے درمیان امتزاج کو ادارہ جاتی شکل دی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
’ایک ہفتہ ایک لیب‘(او ڈبلیو او ایل) پروگرام کی کامیابی کے بعد، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مختلف سی ایس آئی آر لیبارٹریوں کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے ’ایک مہینہ ایک تھیم‘ پروگرام منعقد کرنے کی تجویز پیش کی
اگرچہ سی ایس آئی آر لیبز میں سے ہر ایک کا یو ایس پی مختلف ہے، لیکن ان میں سے کئی کا تھیم مشترکہ ہے… بعد میں، اگلے مرحلے میں، ہم تھیمز کی بنیاد پر وسیع تر انضمام کر سکتے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ سی ایس آئی آر لیبز ہر ایک کی کامیابی کی 10 کہانیوں کو عام کر سکتی ہیں
Posted On:
11 SEP 2023 4:50PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، خلائی اور ایٹمی توانائی، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے، کل ختم ہونے والی جی 20 ہند سربراہ کانفرنس نے بھارت کی تکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی طاقت کو بھی دکھایا ہے۔
آج نئی دہلی کے سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر) کے ’ایک ہفتہ ایک لیب‘(او ڈبلیو او ایل) پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں، اس حکومت نے روایتی علم اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے درمیان امتزاج کو ادارہ جاتی شکل دی ہے۔ ہمارے پاس روایتی علمی لائبریری تھی جسے اب ٹی کے ڈی ایل (ابتدائی علم کی ڈیجیٹل لائبریری کے تحت روایت )کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ بھارت منڈپم یا اس حکومت کی طرف سے تعمیر کی گئی کچھ تازہ ترین یادگاریں جدید ترین سائنسی ذہانت، ٹیکنالوجی اور فن تعمیر کے بہترین امتزاج کی نمائندگی کرتی ہیں اس روایتی ورثے کے ساتھ جو ہمیں نسلوں سے وراثت میں ملی ہے۔
جی20 سربراہ کانفرنس میں اپنایا گیا نئی دہلی اعلامیہ’ماحولیات کے لئے طرز زندگی کے مشن‘(لائف) کی ہندوستان کی پہل کو لاگو کرنے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کو حاصل کرنے کی سمت مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کا عہد کرتا ہے۔ ’گرین ڈیولپمنٹ معاہدہ‘ کو اپناتے ہوئے، جی20نے پائیدار اور سبز ترقی کے لیے اپنے وعدوں کی بھی توثیق کی ہے۔
جی 20 سربراہ کانفرنس میں عالمی ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ذخیرہ(جی ڈی پی آئی آر) کی تعمیر اور اسے برقرار رکھنے کے ہندوستان کے منصوبے کی حمایت کی اور ڈبلیو ایچ او کے زیر انتظام فریم ورک کے اندر ڈیجیٹل صحت پر عالمی پہل (جی آئی ڈی ایچ) کے قیام کا خیرمقدم کیا۔
جی 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پروزیراعظم جناب مودی کی پہل پر سنگاپور، بنگلہ دیش، اٹلی، امریکہ، برازیل، ارجنٹائن، ماریشس اور یو اے ای کے رہنماؤں کے ذریعہ عالمی بائیوایندھن اتحاد (جی بی اے) کا آغاز ایک تاریخی کارنامہ تھا۔ جی بی اے کا مقصد حیاتیاتی ایندھن کی پیداوار اور وسیع پیمانے پر اسے اپنانے کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے جو ایک حوصلہ افزا پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
’’مجھے خوشی ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان نے ایسا کرنے میں برتری حاصل کی ہے۔ یہ ایک ایسا موقع بھی ہے جب ہم اس قسم کے کام کے طریقہ کار سے ایک تبدیلی لا رہے ہیں جس کی ہم نے گزشتہ برسوں میں پیروی کی ہے،‘‘ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جس میں غیر سرکاری اداروں سے 70 فیصد تک کی فنڈنگ ہوگی۔
’ایک ہفتہ ایک لیب‘ (او ڈبلیو او ایل) پروگرام کی کامیابی کے بعد، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مختلف سی ایس آئی آر لیبارٹریوں کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے ’ایک مہینہ ایک تھیم‘ پروگرام منعقد کرنے کی تجویز پیش کی۔
’’اگرچہ(سی ایس آئی آر) لیبز میں سے ہر ایک کا یو ایس پی مختلف ہے، لیکن ان میں سے کئی کا تھیم مشترکہ ہے… اس لیے، بعد میں، اگلے مرحلے میں، ہم تھیمز کی بنیاد پر وسیع تر انضمام کر سکتے ہیں،‘‘انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہا کہ آدتیہ مشن ’مکمل سائنس‘ کے نقطہ نظر کی وضاحت کرتا ہے جہاں تمام محکموں نے وسائل جمع کیے جن میں اسرو، ڈی ایس ٹی، سی ایس آئی آر کی نیشنل ایرو اسپیس لیبارٹریز، ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ وغیرہ شامل ہیں۔
یہ بتاتے ہوئے کہ این آئی ایس سی پی آر مشعل بردار ثابت ہو سکتا ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سی ایس آئی آر لیبز ہر ایک کی کامیابی کی 10 کہانیوں کو عام کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’خیال یہ ہے کہ ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں تک پہنچیں۔ ایک تجربہ جتنا بھی اور کتنا ہی قیمتی کیوں نہ ہو، وہ اپنے مقصد کو حاصل کرنا چھوڑ دیتا ہے اگر یہ ان لوگوں تک نہیں پہنچتا جن کے لیے ا سے تیار کیا گیاہے ۔‘‘
اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل کا افتتاح کیا اور این آئی ایس سی پی آر کی متعدد اشاعتوں اور جریدے کا اجرا کیا۔ جن معززین نے اس اجتماع سے خطاب کیا ان میں ڈاکٹر این کلیسیلوی، سکریٹری ،ڈی ایس آئی آر ا ور ڈی جی ، سی ایس آئی آر،پروفیسر وینو گوپال اچنتا، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر-این پی ایل اور پروفیسر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر-این آئی ایس پی آر شامل تھے۔
*****
ش ح۔ ق ت۔ ج
Un- 9366
(Release ID: 1956396)
Visitor Counter : 136