وزارت دفاع

ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے استنبول، ترکیہ میں  19 ویں ہیڈز آف ایشین کوسٹ گارڈ ایجنسیوں کی  میٹنگ (ایچ اے سی جی اے ایم)  میں شرکت کی

Posted On: 10 SEP 2023 6:54PM by PIB Delhi

ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے 05 سے08 ستمبر 2023  تک  استنبول، ترکیہ میں 19ویں ہیڈز آف کوسٹ گارڈ ایجنسیوں کی میٹنگ (ایچ اے سی جی اے ایم ) میں شرکت کی۔ انڈین کوسٹ گارڈ  کے ڈائرکٹر جنرل  ڈی جی راکیش پال  کی قیادت میں ایک چار رکنی آئی سی جی وفد نے آزاد فورم کی سالانہ تقریب میں کوسٹ گارڈ ایجنسیوں کے 23 ارکان اور ری  سی اے اے پی  اور یو این او ڈی سی کی شکل میں  2 ایسوسی ایٹ ارکان کے ساتھ حصہ لیا۔

تین روزہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران، جس میں تمام رکن ممالک کے کوسٹ گارڈز کے سربراہان نے شرکت کی، بحری قانون کے نفاذ، سمندر میں زندگی کی حفاظت اور تحفظ، سمندری ماحول کا تحفظ، سمندر میں منشیات، ہتھیاروں اور  انسانوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور ایجنڈے کی تشکیل کے ذریعے مزید تعاون کی راہیں تلاش کی گئیں۔ فورم نے ایشیائی کوسٹ گارڈز کے درمیان بحری تعاون کو مزید تقویت دینے کا عزم کیا۔

یہ کثیر جہتی فورم نومبر 1999 میں ہندوستانی کوسٹ گارڈز کے ذریعے پائریٹڈ بحری جہاز ایم وی الونڈرا رینبو کو پکڑے جانے کے بعد علاقائی کوسٹ گارڈز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے جاپانی اقدام کا ایک حصہ ہے۔ ایچ اے سی جی اے ایم  بنیادی طور پر رکن ایشیائی ممالک  کے کوسٹ گارڈز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ  خطے میں محفوظ اور صاف سمندر کو یقینی بنایا جاسکے  اور فروغ دیا جاسکے۔ یہ فورم چار ورکنگ گروپس پر مشتمل ہے جس کا مقصد  مشترکہ بحری مسائل کے تئیں مربوط  کارروائی  اور ہم آہنگی کی طرف توجہ مرکوز اور ہدف پر مبنی نقطہ نظر کے مطابق کا کرنا ہے۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ سرچ اینڈ ریسکیو (ایس اے آر) ورکنگ گروپ کی سربراہ ہے اور دوسرے ورکنگ گروپس کا ایک فعال رکن ہے جس میں ماحولیاتی تحفظ، سمندر میں غیر قانونی کارروائیوں کو کنٹرول کرنا اور معلومات کا تبادلہ شامل ہے۔ ایچ اے سی جی اے ایم  کا آخری ایڈیشن 2022 میں نئی دہلی میں منعقد ہوا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic2K5VW.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9324



(Release ID: 1956080) Visitor Counter : 75