وزیراعظم کا دفتر

عالمی بایو ایندھن کا آغاز

Posted On: 09 SEP 2023 10:30PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دلی میں جاری جی 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر 9 ستمبر 2023 کو سنگاپور، بنگلہ دیش، اٹلی، امریکہ، برازیل، ارجنٹینا، ماریشش اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے ساتھ عالمی بایو ایندھن اتحاد (جی بی اے) کا آغاز کا کیا۔

 عالمی بایو ایندھن اتحاد ، جی 20 کے صدر کے طور پر بھارت کی ایک پہل قدمی ہے۔ اس اتحاد کا مقصد ٹیکنالوجی کی ترقی میں سہولت فراہم کرنا، پائیدار بایو ایندھن کے استعمال کو فروغ دینا، اسٹیک ہولڈرز کی وسیع سطح پر  شراکتداری  کے ذریعے  مضبوط  معیارات طے کرنے اور سرٹیفکیشن کی تشکیل  کے ذریعے بایو ایندھن کے  عالمی طور پر استعمال میں تیزی  لانا ہے۔ یہ اتحاد   علم کے ایک مرکزی  مخزن اور ماہرین کے مرکز کے طور پر بھی کام کرے گا۔  جے بی اے کا  مقصد ایک ایسے عمل انگیز پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے، جو بایو ایندھن کے استعمال کو فروغ  دے گااور  اسے وسیع طور پر  اپنانے کے لئے عالمی تعاون میں وسعت لائے گا۔

*********

ش ح۔ ن ر 

U NO:9314



(Release ID: 1955994) Visitor Counter : 112