وزارت دفاع
جی 20 تِھنکیو دی انڈین نیوی کوئز - افق سے آگے بڑھیں
10 اور 11 ستمبر 2023 کو دو پریکٹس راؤنڈ
www.theindiannavyquiz.in
تمام مقابلہ کرنے والوں کو رجسٹریشن کی تفصیلات ای میل پر بھیج دی گئی ہیں
Posted On:
09 SEP 2023 7:45PM by PIB Delhi
جی 20 كی غیر معمولی تِھنکیو ایونٹ جس كا جی20 سیکرٹریٹ، ہندوستانی بحریہ اور نیوی ویلفیئر اینڈ ویلنس ایسوسی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے) نے مشترکہ طور پر اہتمام کیا ہے ہزاروں نوجوان ذہنوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک حوصلہ افزا فکری تجربہ فراہم کرنے جا رہا ہے۔ کوئز کے قومی راؤنڈ میں 11700 سے زیادہ اسکولوں کے کلاس نہم تا دوازدہم تک كے اسکولی بچے حصہ لیں گے۔
اس فکری سفر کو شروع کرنے کے لیے پریکٹس كے دو راؤنڈ کیے جائیں گے، پہلا 10 ستمبر 2023 کو اور دوسرا 11 ستمبر 2023 کو (https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID= 1954309)۔
پریکٹس كے ان راؤنڈز کو اس طرح ڈیزاءن كیا گیا ہے كہ ان میں چیلنج کرنے والے خاتمے کے راؤنڈز کی بنیاد رکھی جا سكے۔ اس سے شرکاء کو موقع ملتا ہے كہ وہ آگے مقابلے کی تیاری میں اپنے علم اور صلاحیتوں کو نکھارسكیں۔
جی 20 تِھنكیو کی ٹائم لائنز حسبِ ذیل ہیں:-
Ser.
|
Events Name
|
Date
|
(a)
|
Practice Rounds
|
10th and 11th Sep 23
|
(b)
|
Elimination Round 1
|
12th Sep 23
|
(c)
|
Elimination Round 2
|
03rd Oct 23
|
(d)
|
Online Quarter-finals
|
10th Oct 23
|
(e)
|
National Semi finals @ NCPA, Mumbai
|
17th Nov 23
|
(f)
|
National Finals @ Gateway of India, Mumbai
|
18th Nov 23
|
(g)
|
International Semi finals @ G20 Bhavan
|
21st Nov 23
|
(h)
|
International Finals @ India Gate, New Delhi
|
22nd Nov 23
|
جی20 تِھنكیو کا بین الاقوامی راؤنڈ جی 20+9 ممالک کے شاندار نوجوان ذہنوں کو اکٹھا کرے گا اور ہر ٹیم دو طلباء پر مشتمل ہوگی۔ اس عالمی اجتماع کا مقصد مشترکہ علم اور اشتراک کے ذریعے تمام جی 20 كےشراکت دار ممالک کے نوجوان شہریوں کے درمیان دوستی کے رشتے کو مضبوط کرنا ہے۔
اسکولوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے رجسٹریشن کو فعال اور سہولت فراہم کرنے اور ایونٹ سے متعلق جامع معلومات فراہم کرنے کی خاطر جی 20 تِھنكیو کے لیے ایک سرشار ویب سائٹ
[www.theindiannavyquiz.in]
شروع کی گئی ہے۔
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1955902)
Visitor Counter : 159