وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ماریشس کے وزیر اعظم، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور امریکی صدر کے ساتھ تین باہمی ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے

Posted On: 08 SEP 2023 1:40PM by PIB Delhi

ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مطلع کیا ہے کہ وہ ماریشس کے وزیر اعظم پراوند کمار جگناتھ، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ آج شام اپنی رہائش گاہ پر تین باہمی ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے۔

وزیر اعظم مودی نے یہ بھی بتایا کہ یہ ملاقاتیں ان ممالک کے ساتھ بھارت کے باہمی تعلقات کا جائزہ لینے  اور ترقیاتی باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کریں گی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’اس شام، میں اپنی رہائش گاہ پر تین باہمی ملاقاتوں کا منتظر ہوں۔ میں  ماریشس کے وزیر اعظم @KumarJugnauth ، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور @POTUS @JoeBiden  سے ملاقات کروں گا۔ یہ ملاقاتیں ان ممالک کے ساتھ بھارت کے باہمی تعلقات کا جائزہ لینے اور ترقیاتی باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک موقع فراہم کریں گی۔‘‘

(ش ح ۔اب ن  ۔م ف )

U.No:9282



(Release ID: 1955554) Visitor Counter : 125