وزارت اطلاعات ونشریات

ہندوستان 48ویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کرے گا اور ملک کی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا


ہندوستانی وفد ہندوستان کو تخلیقی مرکز، کہانی سنانے والوں کی سرزمین کے طور پر پیش کرے گا اور ملک میں فلم بندی کی آسانی کو فروغ دے گا

Posted On: 06 SEP 2023 4:05PM by PIB Delhi

اس سال مئی میں 76ویں کانز فلم فیسٹیول میں کامیاب شرکت کے بعد، ہندوستان اپنی فلموں کو 7 ستمبر 2023 سے شروع ہونے والے 48ویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) میں لے جانے کے لیے تیار ہے۔ اس سال، توجہ ہندوستان کو ٹیلنٹ، مواد اور تفریح کے  ایک مرکز کے طور پر دکھانے پر مرکوز ہوگی۔۔ ٹی آئی ایف ایف میں سرکاری ہندوستانی وفد کی قیادت جناب پرتھول کمار، جوائنٹ سکریٹری (فلم)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، اور منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کریں گے۔ این ایف ڈی سی  وزارت اطلاعات و نشریات کی نوڈل ایجنسی ہے جو ٹی آئی ایف ایف میں ہندوستان کی شرکت کا اہتمام کر رہی ہے۔

اپنے وسیع شراکتی منصوبے میں، ہندوستان ملک کی تخلیقی اور تکنیکی طاقتوں کو ظاہر کرنے کے لیے کئی سیشنز کی میزبانی کرے گا اور بین الاقوامی  فریقوں کو ہندوستان کے ساتھ مل کر فلمیں بنانے اور ہندوستانی مقامات پر فلم بندی  کی دعوت دے گا۔ ایک خصوصی اسپاٹ لائٹ سیشن، جس کا عنوان ہے، آؤ، ہندوستان میں فلم بناؤ ، ہندوستان کی فلمی پالیسیوں کو ظاہر کرنے کی کوشش ہےاور ملک میں فلم بندی کی آسانی کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی برادری کے لیے ہندوستان  کا سنگل ونڈو میکانزم بنایا جائے گا۔ ہندوستان اور کینیڈا کی سنیمائی کامیابیوں کے جشن کے طور پر، ممالک فیچر، شارٹ فلمز، اینی میشن پروجیکٹس، او ٹی ٹی مواد اور ویب پروجیکٹس جیسے ذرائع سے فلم سازی کی صلاحیت کو تلاش کرنے اور اسے فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ شرکاء میں این ایف ڈی سی ، اونٹاریو کریٹس، ٹیلی فلم کینیڈا، ہندوستانی پروڈیوسرز اور کینیڈین پروڈیوسرز کے نمائندے شامل ہوں گے۔

ٹی آئی ایف ایف میں ہندوستان کی شرکت انڈیا پویلین کے افتتاح کے ساتھ شروع ہوگی جسے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن، احمد آباد نے ڈیزائن کیا ہے۔ اسپاٹ لائٹ سیشن کے علاوہ، کہانی سنانے والوں کی سرزمین کے طور پر ہندوستان پر ایک سیشن اور بین الاقوامی معززین کے ساتھ کئی ملاقاتوں کا منصوبہ ہے۔

اس سال، چھ ہندوستانی فلموں کو ٹی آئی ایف ایف میں سرکاری انتخاب میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ یہ ہیں، ترسیم سنگھ دھندوار کی ہدایت کردہ ڈیئر جسی، نکھل ناگیش بھٹ کی ہدایت کردہ کِل، کرن بولانی کی ہدایت کردہ تھینک یو فار کمنگ ، کرن راؤ کی ہدایت کردہ ، لوسٹ لیڈیز، جینت دگمبر سومالکر کی ہدایت کردہ سیتھل/اے میچ، آنند پٹوردھن کے ذریعہ وسودھیو کٹمبکم / د ی ورلڈ از فیملی  (دنیا ایک خاندان )ہے، سوسی گنیشن کی ہدایت کردہ دل ہے گرے  فلم  مارکیٹ سیکشن میں دکھائی جائے گی۔

************

ش ح۔ اک   ۔ م  ص

 (U: 9247 )



(Release ID: 1955145) Visitor Counter : 117