نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
آئی او اے نے 19ویں ایشیائی کھیلوں کے لیے منفرد ڈیزائن کردہ رسمی لباس اور کھلاڑیوں کی کٹ کی نقاب کشائی کی
مرکزی وزیر کھیل جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، آئی او اے کی صدر پی ٹی اوشا نے 38 کھیلوں کے شعبوں میں 634 کھلاڑیوں پر مشتمل ایشیاڈ کے لیے ہندوستان کے اب تک کے سب سے بڑے دستے کو آئی او اے کی شاندار رخصتی کی تقریب میں شرکت کی
یہ صرف یونیفارم نہیں ہے؛ یہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے فخر اور شناخت کی علامت ہے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر
Posted On:
06 SEP 2023 1:44PM by PIB Delhi
ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) نے منگل (5 ستمبر) کو ہندوستانی دستے کے لئے سرکاری رسمی لباس اور کھیل کی کٹ کی نقاب کشائی کی جو 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کے شہر ہانگزو میں منعقد ہونے والے آئندہ 2022 ایشین گیمز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
آئی او اے نے رخصتی کی تقریب کا بھی انعقاد کیا جس میں مرکزی اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، آئی او اے کی صدر اورعظیم اسپرنٹر (دوڑنے والی) پی ٹی اوشا اور دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
ہندوستانی دستے کی نمائندگی ہندوستانی ہاکی کے گول کیپرز پی آر سریجیش (مرد)، سویتا پونیا (خواتین)، شوٹنگ سنسنی پیدا کرنے والے منو بھاکر اور 2018 ایشین گیمز کے شاٹ پوٹ گولڈ میڈلسٹ تاجندرپال سنگھ تور اور دیگر بہت سے شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے کی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی کی طرف سے تصور کردہ اور منفرد انداز میں ڈیزائن کیا گیا، رسمی لباس میں خواتین کے لیے خاکی بناوٹ والی ساڑھی اور مرد کھلاڑیوں کے لیے خاکی کُرتا شامل ہے۔
مرد کھلاڑیوں کی بند گلا جیکٹ اور خواتین کے لیے اونچی گردن والا بلاؤز بغیر کسی رکاوٹ کے ہندوستانی بنیادی نمونوں اور پرنٹس کو بہترین ہندوستانی سلیوٹس کے ساتھ ملاتا ہے جو عالمی سطح پر ہندوستان کی مالامال ثقافتی گلکاری کی نمائندگی کرتا ہے۔ لباس فطرت کو ری سائیکل شدہ کپڑوں کے ساتھ اختیارکرتا ہے جو پائیداری کو فروغ دیتا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے تبصرہ کیا، "یہ صرف یونیفارم نہیں ہے؛ یہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے فخر اور شناخت کی علامت ہے۔ یونیفارم فخر کے ساتھ ہندوستان کی خود انحصاری کی نمائندگی کرتا ہے اور ملک کے متنوع ورثے اور ڈیزائن کی قیادت کو ظاہر کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ٹیم جتنی بھی نوجوان اور نئے ہندوستان کی نمائندگی کرے گی، ہم تاریخی کارکردگی کو یقینی بنائیں گے اور بہترین تمغوں کے ساتھ واپسی کریں گے۔ میں ملک سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کے پیچھے کھڑے ہوں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
دستے کے آفیشل اسپورٹس ملبوسات پارٹنر جے ایس ڈبلیو انسپائر کی طرف سے تیار کردہ پلیئنگ کٹ کو باصلاحیت کشمیری ڈیزائنر عاقب وانی نے ڈیزائن کیا ہے جنہوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی بھی ڈیزائن کی ہے۔ یہ ملک کے مختلف آرٹ فارمز سے متاثر ہے جو ہندوستان کو بیان کرنے والے ناقابل یقین تنوع اور اتحاد کے لیے ایک بصری قصیدہ کے طور پر کام کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر کھلاڑی اپنی آبائی ریاست کا ایک ٹکڑا اپنے ساتھ میدان میں لے جائے۔
آئی او اے کی صدر ڈاکٹر پی ٹی اوشا نے کہا کہ وہ توقع کرتی ہیں کہ دستے کے ہر ممبر ہندوستان کو قابل فخر بنانے کے لئے اپنی بہترین کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا،‘‘ہم نے 2022 کے ایشیائی کھیلوں کا طویل انتظار کیا ہے اور خوشی ہے کہ ہندوستان 634 کھلاڑیوں کا اپنا سب سے بڑا دستہ بھیج رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس اسکواڈ میں ہندوستان کو بہترین تمغہ دلوانے کی صلاحیت بھی ہے،’’۔
" آئی او اے میں، ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ کھلاڑی کو اپنی دنیاکے مرکز میں رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے۔"
33 اراکین کے ساتھ، روئنگ میں ایتھلیٹکس کے بعد سب سے بڑی اکائی ہے جو تمغے پر دعویٰ کرنے کے لیے ہانگزو جا رہی ہے۔ دریں اثنا، 15 رکنی ایسپورٹس ٹیم بھی ایشین گیمز میں ہوگی جب ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہوگا۔
ہندوستانی دستے نے 2018 میں منعقدہ ایشیائی کھیلوں کے آخری ایڈیشن میں16طلائی سمیت 70 تمغے جیتے تھے۔
جے ایس ڈبلیو انسپائر، ریلائنس فاؤنڈیشن،اڈانی اسپورٹس لائن اور سامسونائٹ 2022ایشیائی کھیلوں کے لیے ٹیم انڈیا کے پرنسپل اسپانسرز ہیں، جب کہ بوروسیل،ا سکیچرز، امول، ایس ایف اے، آئینکس گروپ اور دی لیلا پیلس ہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے بطور معاون اسپانسرز اور شراکت دار ہاتھ ملایا ہے۔
انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) ایک گورننگ باڈی ہے جو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی)، کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن (سی جی ایف)، اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) اور ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹیز (اے این او سی) کا الحاق شدہ رکن ہے۔ 1927 میں قائم شدہ آئی او اے نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت سے تسلیم شدہ ہے۔ یہ ہندوستان میں کھیلوں کی حکمرانی اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے مختلف پہلوؤں کا انتظام کرتا ہے اور اولمپک کھیلوں، دولت مشترکہ کھیلوں، ایشیائی کھیلوں اور آئی او سی، سی جی ایف، او سی اے اور اے این او سی کے دیگر بین الاقوامی کثیرجہتی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں یا ٹیموں کی نمائندگی کی بھی نگرانی کرتا ہے۔ آئی او سی اور او سی اے کے رکن کے طور پر، آئی او اے کا بنیادی مشن ملک میں اولمپک موومنٹ کی ترقی، فروغ اور تحفظ ہے۔ آئی او اے نے کھیلوں کی تعلیم اور اولمپک اسٹڈیز کی ترقی کے لیے مختلف فریقوں کے ساتھ مختلف پہل قدمیاں بھی کی ہیں۔
************
ش ح۔ اک ۔ م ص
(U: 9238 )
(Release ID: 1955099)
Visitor Counter : 124