جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل جیون مشن نے 13 کروڑ دیہی گھرانوں کے نل کنکشن کی فراہمی کا سنگ میل حاصل کیا


جے جے ایم نے صرف 4 سالوں میں دیہی نل کنکشن کوریج کو 3 کروڑ سے بڑھا کر 13 کروڑ کردیا

اوسطاً، یکم جنوری 2023 سے ہر روز 87,500 نل کنکشن فراہم کیے گئے

جنوری 2023 سے لے کر اب تک 61 لاکھ سے زیادہ  فعال گھریلو نل کنکشن لگا کر اتر پردیش پیش رفت کے چارٹ میں سرفہرست ہے

Posted On: 05 SEP 2023 1:55PM by PIB Delhi

جل جیون مشن (جے جے ایم) نے آج 13 کروڑ دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کا ایک اور سنگ میل حاصل کیا۔ ‘رفتار اور پیمانے’ کے ساتھ کام کرتے ہوئے، زندگی کو بدلنے والے مشن نے دیہی نل کنکشن کوریج کو اگست 2019 میں مشن کے آغاز میں صرف 3.23 کروڑ گھرانوں سے بڑھا کر صرف 4 سالوں میں 13 کروڑ کر دیا ہے۔ جل جیون مشن کا اعلان وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 اگست 2019 کو لال قلعہ کی فصیل سے کیا تھا جب ملک نے اپنا 73 واں یوم آزادی منایا تھا۔ آج تک، 6 ریاستوں یعنی گوا، تلنگانہ، ہریانہ، گجرات، پنجاب اور ہماچل پردیش) اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقے ، پڈوچیری،  دمن اینڈ دیو ، اور ڈی اینڈ این ایچ  اور انڈمان ونکوبار جزائر  نے 100فیصد کوریج کی اطلاع دی ہے۔ بہار 96.39فیصد پر، اس کے بعد میزورم 92.12فیصد پر، بھی مستقبل قریب میں تکمیل  حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ گوا، ہریانہ، پنجاب،  انڈمان ونکوبار جزائر، پڈوچیری، ڈی اینڈ این ایچ اور دمن اور دیو ‘ہر گھر جل سے تصدیق شدہ ریاستیں/ مرکز کے زیرانتظام علاقے ہیں، یعنی ان ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقے  میں، گاؤں والوں نے گرام سبھا کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ گاؤں میں ‘تمام گھرانے اور عوامی ادارے’  پانی کی مناسب، محفوظ اور باقاعدہ فراہمی حاصل کر رہے ہیں ۔ ملک کے 145 اضلاع اور 1,86,818 گاؤں نے 100فیصد کوریج کی اطلاع دی ہے۔

مشن اس پروگرام کو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شراکت میں لاگو کرتا ہے اور یہ ترقیاتی شراکت داروں سمیت سبھی کی مشترکہ کوششیں ہیں کہ انقلابی تبدیلی زمین پر نظر آتی ہے۔ ہر سیکنڈ، ایک نل کے پانی کا کنکشن  لگایا  جارہا ہے جس سے ملک کے دیہی منظر نامے میں تبدیلی آرہی ہے۔ یکم جنوری 2023 سے، اوسطاً 87,500 نل کنکشن روزانہ فراہم کیے جاتے ہیں۔ جنوری 2023 سے 61.05 لاکھ فعال ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن(ایف ایچ ٹی سی)  لگا کر اتر پردیش موجودہ مالی سال میں پیش رفت کے چارٹ میں سرفہرست رہا ہے۔

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ملک کے 9.15 لاکھ (88.73فیصد) اسکولوں اور 9.52 لاکھ (84.69فیصد) آنگن واڑی مراکز میں نل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ہمارے ملک کے 112 خواہش مند اضلاع میں، مشن کے آغاز کے وقت، صرف 21.41 لاکھ (7.86فیصد) گھرانوں کو نل کے پانی تک رسائی حاصل تھی جو اب بڑھ کر 1.81 کروڑ (66.48فیصد) ہو گئی ہے۔

’ہر گھر جل’ کے تحت کام کے نتیجے میں دیہی آبادی کے لیے اہم سماجی و اقتصادی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ باقاعدگی سے نل کے پانی کی فراہمی لوگوں کو، خاص طور پر خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو اپنی روزمرہ کی گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پانی کی بھاری بالٹی اٹھانے کی صدیوں پرانی مشقت سے نجات دلاتی ہے۔ بچا ہوا وقت آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیوں، نئی مہارتیں سیکھنے اور بچوں کی تعلیم میں مدد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسکیموں کی طویل مدتی پائیداری حاصل کرنے کے لیے، شروع سے ہی کمیونٹی کی شرکت دیہی پائپ والے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی منصوبہ بندی، عمل درآمد، آپریشنز اور دیکھ بھال(او اینڈ ایم) کے مرکز میں رہی ہے۔ ملک میں 5.27 لاکھ سے زیادہ ولیج واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمیٹیاں (وی ڈبلیو سی) /پانی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور 5.12 لاکھ ولیج ایکشن پلان (وی اے پیز) تیار کیے گئے ہیں جن میں پینے کے پانی کے ذرائع کو بڑھانے، گدلے  پانی کی صفائی اور اس کے دوبارہ استعمال کے  گاؤں میں پانی کی فراہمی کے نظام کے باقاعدہ او اینڈ ایم منصوبے شامل ہیں ۔

جل جیون مشن کے آغاز کے وقت، 22,016 بستیاں (آرسینک – 14,020، فلورائیڈ- 7,996)، جن کی 1.79 کروڑ آبادی (آرسینک-1.19 کروڑ، فلورائیڈ-0.59 کروڑ) پینے کے پانی میں آرسینک/فلورائیڈ کی آلودگی سے متاثر تھی۔ جیسا کہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے، اب پینے کا صاف پانی آرسینک/ فلورائیڈ سے متاثرہ تمام بستیوں میں دستیاب ہے۔

جل جیون مشن نہ صرف پانی فراہم کرنے میں یقین رکھتا ہے بلکہ ہر بار معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں یقین رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں سورس اور ڈیلیوری پوائنٹس سے پانی کے نمونوں کی باقاعدہ جانچ کی جاتی ہے اور اسے چیک کیا جاتا ہے۔ محکمہ کی طرف سے کئے گئے کام کو تسلیم کرتے ہوئے، اس سال محکمہ عملہ  اور  ٹریننگ کی طرف سے ڈبلیو کیو ایم آئی ایس  کو ‘‘شہریوں پر مرتکز  خدمات کو فروغ دینے کے لیے اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے انطباق  ’’ کے زمرے کے تحت سلور ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے نعرے پر کام کرتے ہوئے، جل جیون مشن ایس ڈی جی  6، یعنی سب کے لیے محفوظ اور سستے پانی، دیہی  علاقوں  میں  تمام  گھرانوں، اسکولوں، آنگن واڑی اور دیگر عوامی اداروں کو نل  کے پانی کے  ذریعے محفوظ پانی کی  فراہمی کے ذریعے، حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

موڈ کی تفصیلات کے لیے: https://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspx

*************

 

ش ح۔ ا ک۔ رض

U. No.9194


(Release ID: 1954834) Visitor Counter : 124